میں مدرسہ میں داخلے کا خواہشمند ہوں، مگر یہاں پاکستان میں دو طرح کے مدرسے میں (1) خیر المدارس جو کہ حکومت کے زیر انتظام ہے، جیسے جامعہ بنوریہ ٹاؤن کراچی ، جامعہ اشرفیہ لاہور ، جامعہ فرید یہ اسلام آباد ، دار العلوم کراچی (۲) دوسری قسم تبلیغی مدارس کی ہے جیسے مدرسہ عربیہ رائیونڈ میں یہ پوچھنا چاھتا ہوں کہ میرے لیے کون سا بہتر ہے ؟ لیکن میری پہلی ترجیح دارالعلوم دیوبند انڈیا ہے۔
مذکورہ مدارس میں سے کوئی بھی حکومت کے زیر انتظام نہیں، ان میں سے آپ جس میں بھی چاہیں تعلیم دین حاصل کر سکتے ہیں ۔ تاہم جب آپ کی ترجیح دارالعلوم دیوبند جا کر پڑھنا ہے تو اسی کے مطابق کریں۔