احکام عمرہ

ضعیف العمر خاتون کا غیر محرم رشتہ دار کے ساتھ عمرہ کے لیے جانا

فتوی نمبر :
28101
| تاریخ :
2016-02-27
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

ضعیف العمر خاتون کا غیر محرم رشتہ دار کے ساتھ عمرہ کے لیے جانا

کیا فرماتے ہیں علماء دین اور مفتی حضرات اس مسئلہ پر کہ ایک ضعیف العمر 80 سالہ بیوہ خاتون اگر عمرہ کرنا چاہتی ہے اور اس کے ساتھ عمرہ پر جانے کے لیے اس کا ایک ہی بیٹا ہے اور وہ بھی تیار نہ ہو، اس کے بعد اگر وہ کسی دوسرے ایسے 50 سالہ شخص جو اس کا حقیقی بھتیجا تو نہیں ہے مگر قریبی رشتہ دار ہے اور وہ اسے پھوپھی کہتا ہے اور وہ بھی اسے بھتیجا ہی کہتی ہے اور اس کا بچپن سے ان کے گھر آنا جانا بھی ہے، وہ شخص عمرہ پر جائے یایہ خاتون اس شخص کو اپنے ساتھ لے کر جائے کہ یہ اسے وہاں پر وہیل چیئر پر بٹھا کر عمرہ کے ارکان ادا کر سکے تو کیایہ ضعیف العمر 80 سالہ بیوہ خاتون اس کے ساتھ عمرہ کرنے کے لیے جاسکتی ہے ؟ یا اگر اس شخص کے ساتھ 80 سالہ خاتون اور اس کی اپنی بیٹی اور یہ خاتون بھی دونوں اس عمرہ کے سفر میں ساتھ ہوں تو اس عمرہ کے سفر میں اس شخص پر یا اس ضعیف العمر 80 سالہ بیوہ خاتون پر شرعی طور پر کوئی حرج تو نہیں ہے؟ دین اسلام کے اصول کے مطابق اس مسئلہ کی راہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور خاتون اگر شخص مذکور کے ساتھ عمرہ پر چلی جائے تو اس کا عمرہ شرعاً بھی اداء ہو جائے گا ،اگر چہ اسے بھی حقیقی محرم کے ساتھ جانے کا اہتمام چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح المسلم : عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ، تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، تُسَافِرُ مَسِيرَةَ ثَلَاثِ لَيَالٍ، إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ» اھ (2/432)۔
و فی الدر المختار :(و) مع (زوج أو محرم) ولو عبدا أو ذميا أو برضاع (بالغ) قيد لهما كما في النهر بحثا (عاقل والمراهق كبالغ) جوهرة (غير مجوسي ولا فاسق ) اھ (2/464)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 28101کی تصدیق کریں
0     648
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات