علمی معلومات

ایک صاع کی مقدار - صاع کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

فتوی نمبر :
23170
| تاریخ :
آداب / تعلیم و تعلم / علمی معلومات

ایک صاع کی مقدار - صاع کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

میں نے آپ کا ترتیب دیا ہوا پوسٹر دیکھا جس میں نصف صاع کا وزن دو کلو (2KG) ہے لیکن ایک صاع کا وزن تین کلو (3KG) لکھا ہے جبکہ اس کا دُگنا ہونا چاہیئے تھا صاع کے وزن کا؟ پیمانہ بھی تحریر فرمائیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صاع آٹھ رطل بغدادی تولے کے حساب سے دو سو ستر (۲۷۰) تولہ کا ہوتا ہے اور نصف صاع ایک سو پینتیس (۱۳۵) تولے کا۔ اور اسّی (۸۰) تولے کا وزن انگریزی ایک (۱) سیر کے برابر ہوتا ہے۔ اس حساب سے دو سو ستر(۲۷۰) تولے کا وزن تین سیر چھ چھٹانک کا ہوا جبکہ کلو کے حساب سے نصف صاع پونے دو کلو سے تھوڑا زیادہ بنتا ہے اسلئے احتیاطاً اور سہولت کے لیے دو کلو لکھ دیا جاتا ہے اور پورا صاع ساڑھے تین کلو سے تھوڑا زیادہ بنتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الہندیۃ: والصاع ثمانیۃ أرطال بالبغدادی والرطل البغدادی عشرون أستارًا کذا فی التبیین۔ والأستار اربعۃ مثاقیل ونصف مثقال الخ (ج:۱ ص:۱۹۲)
وفی معجم لغۃ الفقہاء: مقدار الصاع عند الحنفیۃ ۴، امداد ۸ ارطال، ۱۰۲۸ درہمًا= لترًا= ۲۱۷۲ غرامًا (ص: ۲۷۰)
وفی مجموعہ قواعد الفقہ: الصاع مکیال یسع الفا واربعین درہما من ماش او عدس قدّروہ بثمانیۃ أرطال (الی قولہ) وقدّر بوزن دیارنا مائتان وسبعون تولجہ امّا صاع الحجازیین فہو خمسۃ ارطال وثلث اھ (ص: ۳۴۶) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 23170کی تصدیق کریں
5     23011
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک صاع کی مقدار - صاع کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 5
  • علیہ السلام ، رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • قرآن کریم کی تلاوت میں ’’شد‘‘اور’’مد‘‘ کا لحاظ نہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مقدس اوراق کو کس طرح تلف کیا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • عبادت اور اخلاق کی اہمیت

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • تکبیر اولی کسے کہتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 2
  • خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مجذوب کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کتنا علمِ دین حاصل کرنا فرض ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • "یہ تقویٰ ہے اوروہ فتویٰ ہے" کا مطلب

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • عذاب اور امتحان میں فرق کیسے ہو؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا "رحمةالله علیه" کا جملہ اولیاء کے علاوہ عام مومنین کو بھی کہا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا شیطان بھی فرشتوں میں شامل ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کشف کے ذریعہ معلومات کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   علمی معلومات 0
  • ’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

    یونیکوڈ   علمی معلومات 3
  • تقلید کی تعریف

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • علم وہبی ،علم لدنی کی تشریح اور تکبیرات تشریق کا حکم

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • قر آ نی معلومات

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا مسلمانوں کامسجد سے باہر دین کی بات کرنا خلاف سنت ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ائمہ احناف میں کس امام کے قول کو ترجیح دی جاۓگی

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا ’’موت کا منظر‘‘ معتبر کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کیاباپ کے کافر ہوجانے سے بیٹا سید ہونے سے نکل جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ظن غالب کا معیار کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کسی حکمِ شرعی کے بارے میں قولِ امام اور حدیث میں تعارض کی صورت میں امام کا قول حجت ہوگا یا صحیح حدیث؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات