السلام علیکم! جناب مجھے یہ پوچھنا ہے کہ اہل بیت سے کیا مر اد ہے،اور ہمارےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کےاہل بیت کون ہیں ؟
اہل بیت گھر کے افراد کو کہتے ہیں،اور اہل سنت والجماعت کے نزدیک اہل بیت کا مفہوم عام ہے، اس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات اور ذریت اوراولاد اور بنی الاعمام سب داخل ہیں۔ (ماخوذ از معارف القرآن " کاند هلوی") (5/ 497) ۔