جناب میں انڈیا کا رہنے والا ہوں ،سعودی عرب میں کام کرتا ہوں،الحمد للہ! ایک عمرہ کی سعادت حاصل کر چکا ہوں اور دوسرے عمرے کا ارادہ اگلے ماہ ہے ان شاء اللہ ،عرض کرنا یہ ہے کہ ادائیگی عمرہ کے بعد بال کٹوانا یا تراشنا ضروری ہے ؟یاد رہے عمرہ کے تمام ارکان پہلے عمرہ میں کر چکا ہوں ،یہ میرا دوسرا عمرہ ہے۔
ہر عمرہ میں سعی سے فراغت کے بعد بال کٹوانا یا ترشوانا واجبات میں سے ہے ،اس لیے سائل جتنی بار بھی عمرہ کرے ،اس پر یہ عمل لازم ہے، ورنہ دم لازم ہوگا ۔
کما فی الہندیة : (وأما واجباتها) فالسعي بين الصفا والمروة والحلق أو التقصير كذا فی محيط السرخسی اھ (1/ 237)۔