میری شادی کو چھ سال ہوگئے ہیں ایک بیٹی ہے اور میرے شوہر نے زبردستی ایک اسقاط حمل کروایا، اس کا گناہ کس کے سر ہوگا اور اس کا کیا کفارہ ہے؟ میں بہت پریشان ہوں ، اور اب تین سال سے مجھے دوسری اولاد بھی نہیں ہو رہی۔ براہ مہربانی جلدی اس مسئلہ کا حل بتائیں میں اپنے آپ کو بہت زیادہ گناہگار محسوس کرتی ہوں اور شدید کرب میں مبتلا ہوں۔
اگر چار ماہ سے قبل اسقاط حمل کرایا ہو تو اس کی وجہ سے سائلہ پر کوئی گناہ نہیں، بلاوجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔