گناہ و ناجائز

حق کی وصولیابی کے لئے رشوت دینا

فتوی نمبر :
41181
| تاریخ :
2020-07-07
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

حق کی وصولیابی کے لئے رشوت دینا

اگر کہیں کسی کا حق ہو اور وہ رشوت کے بغیر حاصل نہ ہوسکتا ہو تو وہاں مجبوراً رشوت دے کر اپنا حق حاصل کرسکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر جائز طریقے سے اپنے حق کا حصول ممکن نہ ہو تو رشوت دے کر اپنا حق وصول کرنے کی گنجائش معلوم ہوتی ہے، مگر رشوت لینے والے کیلئے یہ رقم بہرحال ناجائز اور حرام ہے، جس سے وہ گنہگار ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی اعلاء السنن: الرشوۃ ما یعطی لإبطال حق اولإحقاق حق لیتوصل بہ الی حق اولیدفع بہ عن نفسہ ظلمًا فلا بأس بہ۔ (ج۱۵، ص۴۰)۔

وفی البحر: بعد ما ظہر الفساد وتغیر أحوال القضاء والعمال حتی لا یقیموا الحق الا بالرشوۃ فیکون علی ہذا التقدیر مصرہ اسہل لا ثبات حقوقہ۔ اھـ (ج۴، ص۲۲۹) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ابراہیم محمود عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 41181کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات