علمی معلومات

فرقۂ معتزلہ کون سا فرقہ ہے؟

فتوی نمبر :
218
| تاریخ :
آداب / تعلیم و تعلم / علمی معلومات

فرقۂ معتزلہ کون سا فرقہ ہے؟

براہِ کرم فرقۂ معتزلہ کے متعلق تفصیلی معلومات ارسال فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

یہ قدریہ کی ایک جماعت ہے، جو ا پنے خیال کے مطابق(اہلِ سنت والجماعت اور خوارج) دونوں کو گمراہ سمجھتے تھے، حالانکہ یہ خود گمراہ تھے، ان کا بانی واصل بن عطاء ہے، جوکہ حضرت حسن بصری۔رحمۃ اللہ علیہ۔ کے شاگردوں میں سے تھا، جب انہوں نے اس طرح کے نظریات جوکہ صحابہ کرام اور اہلِ سنت والجماعۃ کے خلاف تھے، بیان کئے اور انہیں اپنا عقیدہ بنایا تو اس پر حضرت حسن بصری۔رحمۃ اللہ علیہ۔ نے اپنی مجلسِ علم سے ان کو نکال دیا تھا، منجملہ ان عقائد میں سے ان کا عقیدہ یہ تھا کہ جو آدمی گناہِ کبیرہ کرلے وہ نہ مومن رہتا ہے اور نہ کافر ہوتا ہے، بلکہ ان دونوں کے درمیان ایک منزل قائم کرتے ہیں، حالانکہ یہ اہلِ سنت والجماعت کے عقیدہ اور قرآن حدیث کی صریح نصوص کے بھی خلاف ہے، اسی طرح ان کا یہ بھی عقیدہ تھا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ پر مطیع بندے کو ثواب عطاء کرنا اور گناہ گار کو عذاب دینا واجب اور لازم ہے، اور اللہ تبارک وتعالیٰ کی صفاتِ قدیمہ کا انکار کرتے تھے، اور اپنے آپ کو ان عقائدِ باطلہ کی بناء پر اصحاب العدلِ والتوحید کہتے تھے، اور ہماری معلومات کے مطابق اب ان کا وجو نہیں رہا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی نادر جان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 218کی تصدیق کریں
2     1596
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک صاع کی مقدار - صاع کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 5
  • علیہ السلام ، رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • قرآن کریم کی تلاوت میں ’’شد‘‘اور’’مد‘‘ کا لحاظ نہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مقدس اوراق کو کس طرح تلف کیا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • عبادت اور اخلاق کی اہمیت

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • تکبیر اولی کسے کہتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 2
  • خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • "یہ تقویٰ ہے اوروہ فتویٰ ہے" کا مطلب

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • مجذوب کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کتنا علمِ دین حاصل کرنا فرض ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • عذاب اور امتحان میں فرق کیسے ہو؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا "رحمةالله علیه" کا جملہ اولیاء کے علاوہ عام مومنین کو بھی کہا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا شیطان بھی فرشتوں میں شامل ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کشف کے ذریعہ معلومات کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   علمی معلومات 0
  • ’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

    یونیکوڈ   علمی معلومات 3
  • تقلید کی تعریف

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • علم وہبی ،علم لدنی کی تشریح اور تکبیرات تشریق کا حکم

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • قر آ نی معلومات

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا مسلمانوں کامسجد سے باہر دین کی بات کرنا خلاف سنت ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ائمہ احناف میں کس امام کے قول کو ترجیح دی جاۓگی

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا ’’موت کا منظر‘‘ معتبر کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کیاباپ کے کافر ہوجانے سے بیٹا سید ہونے سے نکل جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ظن غالب کا معیار کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کسی حکمِ شرعی کے بارے میں قولِ امام اور حدیث میں تعارض کی صورت میں امام کا قول حجت ہوگا یا صحیح حدیث؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات