(1)۔ کیا سائنس کے علوم سیکھنا ٹھیک ہے ؟
(2)۔ سائنس کے علوم میں یہ پڑھا یاجاتا ہے کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے اور چاند زمین کے گرد گھومتا ہے ۔قرآن وسنت کیا کہتے ہیں؟ میں نے یہ سنا ہے کہ زمین نہیں گھومتی۔اور ابھی تک جو یہ سمجھتا رہا کہ زمین گھومتی ہے تو کیا یہ کفر ہوگا یا گناہ ہوگا ۔اور اس طرح کی باتوں کا کیسے پتا چلے گا ، کیونکہ ہم لوگ قرآن وسنت کا اتنا علم نہیں رکھتے ؟
سائنسی علوم سیکھنا جائز ہے، جبکہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے یا سورج زمین کے گرد گھومتاہے، یہ محض ایک فنی مسئلہ ہے اس کا عقیدہ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس کے عدم علم یا غلط معلومات کی وجہ سے کفر لازم آتاہے، بلاوجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔
قولہ تعالی: ﴿وَالشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَهَا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ﴾ [يس: 38] واللہ اعلم بالصواب!