عمرہ میں بال کاٹنے کی کیا مقدار ہے؟ لوگ کنگی اور فیشن کے لئے بال کاٹنے کا صرف نام کرتے ہیں، استرا لازم ہے یا قینچی سے کاٹ لینا ٹھیک ہے اور کتنا ؟
احرام خواہ حج کا ہو یا عمرے کا بہر حال اس سے نکلنے کے لئے مردوں کا اُسترے سے سر منڈوانا افضل اور قینچی یا مشین وغیرہ سے انگلی کے پورے کے برابر چوتھائی سر کے بال چھوٹے کروانے کی بھی اجازت ہے، جبکہ سر کے کسی بھی حصہ سے کچھ بالوں کا کاٹ دینا اور بقیہ پورے سر کے بالوں کو اپنے حال پر رہنے دینا قطعاً درست نہیں، اس طرح کاٹنے سے احتراز لازم ہے۔
کما فی الہندیة : ثم يحلق أو يقصر والحلق أفضل، كذا في شرح الطحاوي (الی قوله) وليس للمحرم إزالة شعره بغيرهما كذا في البحر الرائق. والتقصير أن يأخذ الرجل والمرأة من رءوس الشعر ربع الرأس مقدار الأنملة، كذا في التبيين. وفي البدائع قالوا يجب أن يزيد في التقصير على قدر الأنملة إذ أطراف الشعر غير متساوية عادة فوجب أن يزيد على قدر الأنملة حتى يستوفي قدر الأنملة في التقصير يقينا،اھ (1/231)۔