(1) مجھے یہ پوچھنا تھا کہ میری عمر 43 سال ہے اور میرا بیٹا13 سال کا ہے، میرے شوہر کسی مجبوری کی وجہ سے میرے ساتھ عمرہ پر نہیں جا سکتے، کیا میرا 13 سال کا بیٹا میرا محرم بن کر میرے ساتھ عمرہ ادا کر سکتا ہے؟
(2) کیا میں کسی عمرہ کے کارواں کے ساتھ بغیرمحرم کے ،گروپ میں عمرہ ادا کرنے جا سکتی ہوں ؟
کسی عورت کا عمرہ کی ادائیگی کے لئے کارواں کے ساتھ بھی تنہا سفر کرنا جائز نہیں ، البتہ مذکور لڑ کا چونکہ مراہق ہے، لہٰذا اگر یہ سمجھدار بھی ہو اور کوئی دوسرا محرم نہ ہو ، تو اس کی معّیت میں عمرہ کا سفر کرنے کی گنجائش ہے ۔
كما فی غنية الناسك : الرابع المحرم او الزوج لامرأة بالغة ولوعجوزا و معها غيرها من النساء الثقات والرجال الصالحين (كبير) فی مامون مسيرة سفر (إلى قوله) ويشترط ان يكون الحرم او الزوج مامونا عاقلا بالغا ( الى قوله) والمراهق كالبالغ اھ (26)