احکام عمرہ

جدہ سے مدینہ جانے کی صورت میں احرام کا حکم

فتوی نمبر :
100086
| تاریخ :
2026-10-06
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

جدہ سے مدینہ جانے کی صورت میں احرام کا حکم

ہم عمرہ کرنے کے ارادے سے مکہ جانا چاہتے ہیں لیکن ہم پہلے مدینہ جائیں گے پھر اسکے بعد عمرے کی ادائیگی کریں گے لیکن ہماری فلائٹ جدہ لینڈ کرےگی، تو کیا یہ ممکن ہے کہ ہم پہلے مدینہ جائیں پھر عمرے کی نیت کریں اورعمرہ اداکریں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا ارادہ اگر مکہ جانے کا نہ ہو،بلکہ مدینہ منورہ جانے کا ارادہ ہو،تو ایسی صورت میں میقات "السیل الکبیر" پر احرام باندھنا لازم نہیں،لہٰذا سائل بغیر احرام باندھے جدہ ایئر پورٹ پر اتر کر وہاں سے مدینہ منورہ جاسکتاہے،البتہ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جاتے ہوئے میقات ذو الحلیفہ "ابیار علی" پر احرام باندھنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

لما في الدر المختار:
«(وحرم تأخير الإحرام عنها) كلها (لمن) أي لآفاقي (قصد دخول مكة) يعني الحرم (ولو لحاجة) غير الحج أما لو قصد موضعا من الحل كخليص وجدة حل له مجاوزته بلا إحرام فإذا حل به التحق بأهله فله دخول مكة بلا إحرام»(كتاب الحج،مطلب في المواقيت،ج:2،ص:476،ط:ایچ ایم سعید)
وفي "بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع" :
ولو حصل في شيء من هذه المواقيت من ليس من أهلها فأراد الحج أو العمرة أو دخول مكة، فحكمه حكم أهل ذلك الميقات الذي حصل فيه لقول النبي: صلى الله عليه وسلم «هن لأهلهن، ولمن مر بهن من غير أهلهن ممن أراد الحج أو العمرة» .(فصل بيان أحكام الإحرام،ج:2،ص:164،ط:دار الكتب العلمية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عرفان اللہ حبیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100086کی تصدیق کریں
0     89
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات