ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دی اور پھر دوران عدت دوبارہ طلاق دے دیا اب آیا اس عورت پر عدت کونسی طلاق کے بعد شروع ہوگی جبکہ وہ پہلے سے تین طلاق دے کر مغلظہ ہوچکی ہے۔
صورت مسؤلہ میں مذکور شخص نے اپنے بیوی کو جس وقت واضح اور صریح الفاظ جیسے" تجھے طلاق ہے یا تمہیں طلاق دیتا ہوں" کے ذریعہ تین طلاقیں دی تھی، اس وقت سے اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان رشتہ زوجیت ختم ہوکر دونوں کے درمیان حرمت مغلظہ بھی ثابت ہو چکی ہے ،اور اسی وقت سے عدت بھی شروع ہو گئی تھی ،تین طلاقوں کے بعد مزید طلاق دینا لغو ہوا ہے اس کا کوئی اعتبار نہیں، اور پہلے تین طلاق کے بعد تین ماہوریاں(بشرطیکہ وہ حا ملہ یا آئیسہ نہ ہو ) مکمل ہو نے پر اس کی عدت بھی مکمل ہو جائے گی ، جس کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزا د ہو گی۔
کما فی التنزیل العزیز:الطلاق مرتان فامساک بمعروف او تسریح باحسان ( سورۃ البقرہ الآیہ 229 )
قال اللہ تعالی: فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهُۥۗ ( سورۃ البقرہ الآیہ: 230 )
وفی الھندیۃ: وإذا قال لامرأته أنت طالق وطالق وطالق ولم يعلقه بالشرط إن كانت مدخولة طلقت ثلاثا وإن كانت غير مدخولة طلقت واحدة وكذا إذا قال أنت طالق فطالق فطالق أو ثم طالق ثم طالق أو طالق طالق كذا في السراج الوهاج،اھ(الباب الثانی فی ایقاع الطلاق،ج:1 ص: 355 ناشر: ماجیدیہ)
وفی الھندیۃ:إن کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ وثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحاصحیحا ، الخ(فصل فيما تحل به المطلقة ،ج: 1 ص : 473 ناشر ؛ المطبعۃ الکبری لأمیریہ)
وفی بدائع الصنائع: وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر، الخ ( فصل فی شرائط رجوع المبتوتۃ لزوجہا ،ج:3 ص: 187 ناشر: سعید)
بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟
یونیکوڈ احکام عدت 0