نکاح

میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلق نہ ہونے کی بناء پربیوی کا طلاق لئے بغیر کسی اور سے شادی کرنا

فتوی نمبر :
97455
| تاریخ :
2026-07-14
معاملات / احکام نکاح / نکاح

میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلق نہ ہونے کی بناء پربیوی کا طلاق لئے بغیر کسی اور سے شادی کرنا

ایک بیوی شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ہے اور شوہر بیوی کا نان نفقہ (خرچہ) نہیں اٹھا رہا ہے۔ دونوں 3/4 سال سے زائد عرصے سے جسمانی تعلق قائم کرنے سے باز رہے ہیں۔ اب جسمانی طور پر دور رہنے کے بعد، کیا بیوی کسی دوسرے سے شادی کر سکتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ میاں بیوی کے فقط ایک دوسرے سے الگ رہنے سے (چاہے جتنا لمبا عرصہ کیوں نہ ہو) شرعاً ان کا نکاح ختم نہیں ہوتا ،جب تک کہ شوہر طلاق ،خلع یا فسخِ نکاح کے ذریعے اسے اپنی زوجیت سے الگ نہ کر دے ،لہٰذا صورتِ مسئولہ میں جب شوہر نے طلاق نہیں دی ہے تو محض ایک دوسرے سے الگ رہ کرازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے سے عورت پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، بلکہ دونوں کا نکاح بدستور برقرا ر ہے، چنانچہ بیوی کا اس بنا ء پر کسی اور شخص سے نکاح قطعاً جائز نہیں بلکہ نکاح پر نکاح ہونے کی وجہ سے دوسرا نکاح منعقد ہی نہیں ہوگا۔البتہ اگر دونوں کے درمیاں نباہ ممکن نہ ہو اور ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے سے قاصر ہوں، تو عورت اپنے شوہر سے طلاق یا خلع لیکر عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی النہایۃ : وشرعاً: رفع قيد النكاح في الحال بالبائن أو المآل بالرجعي، بلفظ مخصوص هو ما اشتمل على الطلاق۔ اھ(کتاب الطلاق،ج:8،ص1،ط:مرکز الدراسات الاسلامیۃ)
و فی الہندیہ : (أما تفسيره) شرعا فهو رفع قيد النكاح حالا أو مآلا بلفظ مخصوص كذا في البحر الرائق(و أما ركنه) فقوله : أنت طالق . و نحوه كذا في الكافي۔ اھ (باب الطلاق السنی،ج:1،ص:348،ط:ماجدیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97455کی تصدیق کریں
0     33
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات