اگر لڑکی کا نکاح ہوگیا رخصتی نہ ہوئی ہو اور وہ لڑکی اپنے منگیتر سے چوری چپکے سے ملتی ہو اور ہمبستری بھی کرلی تو شریعت کے مطابق وہ گنہگار ہے کہ نہیں؟
نکاح ہوجانے کے بعد لڑکے لڑکی کا ایک دوسرے کے ساتھ ملنا اگرچہ جائز ہے اور اس کی وجہ سے وہ گنہگار بھی نہیں ہوں گے مگر رخصتی سے قبل ملنے جلنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے اور اگر اس کے نتیجے میں اولاد پیدا ہوجائے تو بلاوجہ تہمت اور خاص کر لڑکی اور اس کے والدین کیلئے بدنامی کا اندیشہ ہوتا ہے، اس لئے اس سے اجتناب کرنا چاہئے اور جلد از جلد رخصتی کا اہتمام کرنا چاہئے۔