کیا نکاح کے بعد شوہر کا وڈیو کال پہ بیوی کے جسم کو دیکھنا جائز ہے ؟اور اگر بیوی نہ چاہے تو کسی طرح منع کر سکتی ہے۔
نکاح کے بعد میاں بیوی کے لئے ایک دوسرے کے جسم دیکھنے میں اگرچہ کوئی حرج نہیں تاہم ویڈیو کال کے ذریعے بیوی کے جسم کو برہنہ دیکھنے میں دیگر مفاسد کے علاوہ شہوت بھڑکنے کی وجہ سے ان کے گناہ میں پڑنے کا اندیشہ ہے اور یہ عمل حیاء کے بھی خلاف ہے،اس لئے شوہر کے لئے ویڈیو کال کے ذریعے بیوی سے جسم دکھانے کا مطالبہ کرنا قطعا مناسب نہیں ،جس سے شوہر کو اجتناب کرنا چاہئے۔