السلام علیکم ! کیا شیعہ کا نماز جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتاہے ؟
اگر چہ کسی شیعہ کا نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح تو نہیں ٹوٹتا، مگر جب ایک شخص کاشیعہ ہونا معلوم ہو تو چونکہ یہ لوگ صحابہ کرام جیسی مقدس شخصیات پرتبرّا کرتے ہیں، اس لیے اس کے جنازہ میں شرکت کرنا کسی مسلمان کو زیب نہیں دیتا، اس لیے مسلمانوں کو اس قسم کے امور سے احتراز لازم ہے ۔
فی الدر المختار: الطلاق ( الی قوله) شرعا (رفع قيد النكاح في الحال) بالبائن (أو المآل) بالرجعي (بلفظ مخصوص) هو ما اشتمل على الطلاق الخ- (3 / 226)
و فی الفتاوى الهندية : شرعا فهو رفع قيد النكاح حالا أو مآلا بلفظ مخصوص كذا في البحر الرائق- (1 / 348) واللہ أعلم بالصواب!