نکاح

ویڈیوکال کے ذریعہ نکاح کاحکم

فتوی نمبر :
40124
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

ویڈیوکال کے ذریعہ نکاح کاحکم

ویڈیو کال پر نکاح کرنا کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نکاح کے انعقاد کیلئے متعاقدین (لڑکا، لڑکی) یا ان کی طرف سے مقرر کردہ وکیلوں اور گواہوں کا ایک مجلس میں موجود ہونا لازم اور ضروری ہے، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ پر ویڈیو کال یا ٹیلیفون وغیرہ کے ذریعہ نکاح شرعاً درست نہیں، اس لئے اس سے احتراز لازم ہے، البتہ اگر سائل کے لئے بوقت نکاح حاضری ممکن نہ ہو اور وہ فوراً نکاح بھی کرنا چاہتا ہو تو اسے چاہئے کہ باقاعدہ دو گواہوں کی موجودگی میں بذریعہ فون یا خط وغیرہ اپنے والد یا بھائی وغیرہ کو عقد نکاح میں اپنی طرف سے ایجاب وقبول کرنے کیلئے وکیل بنالے، پھر جب مجلس نکاح قئام ہو تو وہ وکیل نکاح خواں کے سامنے سائل کی طرف سے ایجاب و قبول کرے، مثلاً یہ کہ میں نے اتنےحق مہر کے عوض فلانہ بنت فلاں کا اپنے بھائی کے نکاح میں قبول کیا، چنانچہ اس طرح کے ایجاب و قبول سے یہ نکاح شرعاً بھی منعقد ہوجائے گا۔


کما فی الدر المختار: ومن شرائط الایجاب والقبول اتحاد المجلس لو حاضرین، وان طال۔ اھـ (ج۳، ص۱۴)


وفی التنویر مع شرح: (و) شرط (حضور شاہدین (حرین) او حر وحرتین (مکلفین سامعین قولہما معا) الخ (ج۳، ص۳۱)


وفی الہندیۃ: ویصح التوکیل بالنکاح وان لم یحجرہ الشہود۔ الخ (ج۱، ص۲۹۳)


وفی الفقہ الاسلامی: (تحت قولہ صحۃ التوکیل بالزواج)یری الحنفیۃ انہ یصح التکویل بعقد الزوج من الرجل والمرأۃ (الی قولہ) ویصح التوکیل بالعبارۃ والکتابۃ۔ الخ (ج۷، ص۳۲۰)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40124کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات