السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، محترم مفتی صاحب!
میرے بھائی نےتین سال پہلے مجھ سے زبردستی قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھوا کر قسم لی تھی کہ میں کسی سے بات نہیں کروں گی اور نہ محبت کا اظہار کروں گی۔اب میں نے ایک مشہور شخصیت/آئیڈل (BTS V) کے لیے سوشل میڈیا پر شاعری شیئر کی ہے۔ کیا ایسی زبردستی کی قسم کو توڑنے پر گناہ ہے؟ اور اس کا کفارہ کیا ہوگا، جبکہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں؟براہِ مہربانی مجھے ایمیل پر جواب دیں۔
صورت مسؤلہ میں جب سائلہ نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر یہ کہا کہ" میں کسی سے بات نہیں کروں گی اور نہ محبت کا اظہار کروں گی" اور قسم کے الفاظ نہ کہےتو اس سے قسم منعقد نہیں ہوئی، البتہ اگرسائلہ نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھنے کے ساتھ قسم کے الفاظ بھی کہے ،تو اس سے قسم منعقد ہوچکی تھی،لہٰذااب جب سائلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مذکور کورین سنگر کےلئے جو اشعار شیئرکیے، اگر ان اشعار میں اس شخص کےلئے محبت کا اظہار بھی کیا گیا ہو،تو اس سے سائلہ کو دی ہوئی قسم ٹوٹ گئی، جس کی بنا پر سائلہ پر کفارہ قسم کی ادائیگی لازم ہوگی، لہٰذا اب سائلہ پر کفارہ یمین ادا کرنا ہوگا، اور کفارہ کی تفصیل یہ ہے کہ وہ دس غریبوں کودووقت کا کھانا کھلائے،یا دس غریبوں کو متوسط کپڑے پہنائے،اگر سائلہ ان دونوں صورتوں پر قادر نہ ہوتو پےدرپے تین روزہ رکھے،جبکہ کفارہ ادا کرنے سے قسم توڑنے کا گناہ بھی ختم ہوجاتا ہے۔
كمافي الدر المختار: (لا) يقسم (بغير الله تعالى كالنبي والقرآن والكعبة) قال الكمال: ولا يخفى أن الحلف بالقرآن الآن متعارف فيكون يمينا اهـ. ( كتاب الأيمان ، ج: ٣، ص: ٧١٢، ط: ايچ، ايم، سعيد )
وفيه أيضا: وفي الخانية: لا أقول له كذا فكتب إليه حنث،(إلى قوله)(والإخبار والإقرار والبشارة تكون بالكتابة لا بالإشارة والإيماء، والإظهار والإنشاء والإعلام يكون) بالكتابة و (بالإشارة أيضا) ولو قال لم أنو الإشارة دين الخ. ( باب اليمين في الأكل والشرب واللبس والكلام ، ج: ٣، ص: ٧٩٢، ط: ايچ، ايم، سعيد )
وفي رد المحتار: لو قال أقسم بما في هذا المصحف من كلام الله تعالى ينبغي أن يكون يمينا اھ. ( كتاب الأيمان ، ج: ٣، ص: ٧١٣، ط: ايچ، ايم، سعيد )
وفيه أيضا: (قوله حلف لا يكلمه) قال في الذخيرة يقع على الأبد، وإن نوى يوما أو يومين أو بلدا أو منزلا فإنه لا يصدق ديانة ولا قضاء وفي أي يوم كلمه حنث لأنه نوى تخصيص ما ليس بملفوظ اهـ. ( باب اليمين في الأكل والشرب واللبس والكلام ، ج: ٣، ص: ٧٩١، ط: ايچ، ايم، سعيد )
وفي الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: والاختيار ليس شرطا عند الحنفية والمالكية، فتصح اليمين من المكره؛ لأنها من التصرفات التي لاتحتمل الفسخ، فلا يؤثر الإكراه في اليمين كالطلاق والنذر ونحوهما الخ.( المبحث الثالث ــشروط صحة اليمين ، ج: ٤ ، ص: ٢٤٧٨ ، ط: دار الفكر سورية دمشق)
وفي الھداية: قال: " كفارة اليمين عتق رقبة يجزي فيها ما يجزي في الظهار وإن شاء كسا عشرة مساكين كل واحد ثوبا فما زاد وأدناه ما يجوز فيه الصلاة وإن شاء أطعم عشرة مساكين كالإطعام في كفارة الظهار " والأصل فيه قوله تعالى: {فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ} [المائدة: 89] الآية وكلمة أو للتخيير فكان الواجب أحد الأشياء الثلاثة قال: " فإن لم يقدر على أحد الأشياء الثلاثة صام ثلاثة أيام متتابعات " الخ. ( فصل في الكفارة ، ج: ٢ ص: ١٢٢٢ ، ط: مكتبةالبشرى )
’’اگر میں نے اس کام کو دوبارہ کیا تو میں اللہ اور اس کے رسول کا بڑا دشمن ہوں گا‘‘کہنے کا حکم
یونیکوڈ قسم کا کفارہ 0جو ایک دفعہ کسی معاملے میں جھوٹا ثابت ہوجائے تو کیا اس کی قسم کا اعتبار ہوگا؟
یونیکوڈ قسم کا کفارہ 0''دادا ،دادی کی محبت پر شک کروں تو کافر اٹھائی جاؤں" کہنے سے کفارہ لازم ہوگا؟
یونیکوڈ قسم کا کفارہ 0