قسم کا کفارہ

قرآن مجید سر پر اٹھالینے سے قسم منعقد ہوگی؟

فتوی نمبر :
78250
| تاریخ :
2024-09-24
عقوبات / کفارات / قسم کا کفارہ

قرآن مجید سر پر اٹھالینے سے قسم منعقد ہوگی؟

السلام علیکم
ایک آدمی نے قرآن مجید سر پر اٹھالیا کہ میں گھر نہیں جاؤں گا اب کہتا ہے میں گھر جاتا ہوں ،تلافی کی کیا صورت ہے؟ اور اس طرح قسم منعقد ہوجائے گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قسم کے انعقاد کے لئے الفاظِ قسم کا استعمال کرنا ضروری ہے۔ لہذا شخص ِ مذکور نے اگر فقط قرآن سر پر رکھ کر گھر نہ جانے کا کہا ہو، اور اس نے زبان سے باقاعدہ الفاظ ِ قسم ادا نہ کیے ہو، تو اس سے یہ قسم منعقد نہ ہو گی ، چنانچہ اس کے بعد شخصِ مذکور کا گھر جانے سے اس پر قسم توڑنے کا کوئی کفّارہ لازم نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: و رکنھا اللفظ المستعمل فیھا، و ھل یکرہ الحلف بغیر اللہ تعالی ؟ قیل نعم للنھی وعامتھم لا، و بہ أفتوا لا سیّماً فی زماننا، الخ ( کتاب الأیمان، ج 3، ص 704، ط: ایچ ایم سعید )-
و فیہ أیضاً: و لا یخفی أنّ الحلف بالقرآن ألآن متعارف فیکون یمینا، و أما بکلام اللہ فیدور مع العرف، و قال العینی: و عندی أنّ المصحف یمین لا سیّما فی زماننا، و عند الثلاثۃ المصحف و القرآن و کلام اللہ یمین، ( کتاب الأیمان، ج 3، ص 712، ط: ایچ ایم سعید )-
و فی رد المحتار: تحت قولہ ( و قال العینی الخ ) عبارتہ: و عندی لو حلف بالمصحف أو وضع یدہ علیہ و قال: و حق ھذا فھو یمین، و لا سیّما فی ھذا الزمان الذی کثرت فیہ الأیمان الفاجرۃ و رغبۃ العوام فی الحلف بالمصحف اھ، و أقرّہ فی النھر، الخ ( کتاب الأیمان، ج 3، ص 713، ط: ایچ ایم سعید )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78250کی تصدیق کریں
0     90
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • عہد کرنے سے قسم ہوجاتی ہے اور کفارہ دینا ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 3
  • اللہ تعالی سے وعدہ اور عہد کرنا قسم شمار ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 2
  • قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 2
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • ملکی قانون کی پاسداری کرنے کی قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • قسم توڑنے کا کفارہ - ماں کی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • بھائی کی شادی میں میرا ایک روپیہ بھی لگا اپنی بیوی اسکو دیدوں گا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • بھائی سے بات چیت نہ کرنے کی قسم کھائی ہو تو اب کیا کرے؟

    یونیکوڈ   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • ’’اگر میں نے اس کام کو دوبارہ کیا تو میں اللہ اور اس کے رسول کا بڑا دشمن ہوں گا‘‘کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • متعدد قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • سخت مجبوری کی بناء پر متعدد قسموں کا ایک کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر, کچھ کرنے یا نہ کرنے کا عہد کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارے کی استطاعت نہ ہونے کی صورت میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • مجبوراً قسم کھانےکا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • کسی انسان کی سر کی قسم کھانے کاحکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • غیر ارادی طور پر قسم توڑنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • گناہ کا کام کرنے کی قسم کھانے کے بعد توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • "جب بھی فلاں کام کیا" کے الفاظ کے ساتھ قسم کھانے پر کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن مجید سر پر اٹھالینے سے قسم منعقد ہوگی؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • ماضی کے کسی کام پر جھوٹی قسم کے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • جو ایک دفعہ کسی معاملے میں جھوٹا ثابت ہوجائے تو کیا اس کی قسم کا اعتبار ہوگا؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • ''دادا ،دادی کی محبت پر شک کروں تو کافر اٹھائی جاؤں" کہنے سے کفارہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات