قسم کا کفارہ

جو ایک دفعہ کسی معاملے میں جھوٹا ثابت ہوجائے تو کیا اس کی قسم کا اعتبار ہوگا؟

فتوی نمبر :
81279
| تاریخ :
2025-02-09
عقوبات / کفارات / قسم کا کفارہ

جو ایک دفعہ کسی معاملے میں جھوٹا ثابت ہوجائے تو کیا اس کی قسم کا اعتبار ہوگا؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص کسی بھی معاملہ میں جھوٹی قسم کھاتا ہو اور ناحق ہو نے کے باوجود قرآن اٹھا کر قسم کھا لیتا ہو، ایسی صورت میں اگر ضرورت پڑ جائے تو کیا دوبارہ اس شخص سے قسم لیکر یا قرآن پر ہاتھ رکھوا کر قسم لیکر اعتبار کیا جا سکتا ہے یا نہیں ؟ رہنمائی فرمائیں ۔
نوٹ: جو آدمی ایک بار قسم کھانے میں جھوٹا ثابت ہو جائے تو کیا دوبارہ اس کی قسم پر اعتبار کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا سوال پو ری طرح واضح نہیں کہ سائل کا منشاء اور مقصد کیا ہے، تاہم اصولی بات یہ ہے کہ کسی شخص کا جھوٹی قسم کھانا شرعاً ناجائز اور حرام ہے، جس پر سخت قسم کی وعید یں وارد ہوئی ہیں، البتہ اگر کسی شخص نےجھوٹی قسم کھانے کے بعد بصدقِ دل توبہ و استغفار کر لیا ہو اور اس کا جھوٹی قسمیں کھانا معروف و مشہور نہ ہو تو کسی دوسرے معاملہ میں اس کے قسم پر اعتبار کیا جا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الصحیح للبخاری: عن عبد الله بن عمرو، عن النبیّ ﷺ قال: الكبائر الإشراك بالله، و عقوق الوالدين، و قتل النفس، و اليمين الغموس، اھ ( كتاب الأيمان و النذور، باب: اليمين الغموس، ج 4، ص 2935، رقم: 6675، ط: البشری )-
و فی الھدایۃ: و لا المحدود فی قذف و إن تاب لقوله تعالى: "و لا تقبلوا لهم شهادة أبداً" و لأنه من تمام الحد لكونه مانعا فيبقى بعد التوبة كأصله، بخلاف المحدود فی غير القذف لأن الرد للفسق و قد ارتفع بالتوبة، الخ ( کتاب الشھادہ، ‌‌باب من تقبل شهادته و من لا تقبل، ج 3، ص 234، ط: مکتبۃ انعامیۃ)-
و فی البدائع: و لو شهد الفاسق فردت شهادته لتهمة الفسق، أو شهد أحد الزوجين لصاحبه فردت شهادته لتهمة الزوجية، ثم شهدوا فی تلك الحادثة بعد التوبة و البينونة لا تقبل، الخ ( كتاب الشهادة، بيان ركن الشهادة،ج 6، ص 266، ط: ایچ ایم سعید )-
و فیھا ایضاً: و المعروف بالكذب لا عدالة له و لا تقبل شهادته أبداً و إن تاب، لأن من صار معروفا بالكذب و اشتهر به لا يعرف صدقه فی توبته بخلاف الفاسق، إذا تاب عن سائر أنواع الفسق تقبل شهادته، و كذا من وقع فی الكذب سهوا و ابتلی به مرة ثم تاب، لأنه قل ما يخلو مسلم عن ذلك فلو منع القبول لانسد باب الشهادة، الخ ( كتاب الشهادة، بيان ركن الشهادة،ج 6، ص 269، ط: ایچ ایم سعید )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81279کی تصدیق کریں
0     67
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • عہد کرنے سے قسم ہوجاتی ہے اور کفارہ دینا ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 3
  • اللہ تعالی سے وعدہ اور عہد کرنا قسم شمار ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 2
  • قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 2
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • ملکی قانون کی پاسداری کرنے کی قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • قسم توڑنے کا کفارہ - ماں کی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • بھائی کی شادی میں میرا ایک روپیہ بھی لگا اپنی بیوی اسکو دیدوں گا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • بھائی سے بات چیت نہ کرنے کی قسم کھائی ہو تو اب کیا کرے؟

    یونیکوڈ   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • ’’اگر میں نے اس کام کو دوبارہ کیا تو میں اللہ اور اس کے رسول کا بڑا دشمن ہوں گا‘‘کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • متعدد قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • سخت مجبوری کی بناء پر متعدد قسموں کا ایک کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر, کچھ کرنے یا نہ کرنے کا عہد کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارے کی استطاعت نہ ہونے کی صورت میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • مجبوراً قسم کھانےکا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • کسی انسان کی سر کی قسم کھانے کاحکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • غیر ارادی طور پر قسم توڑنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • گناہ کا کام کرنے کی قسم کھانے کے بعد توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • "جب بھی فلاں کام کیا" کے الفاظ کے ساتھ قسم کھانے پر کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن مجید سر پر اٹھالینے سے قسم منعقد ہوگی؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • ماضی کے کسی کام پر جھوٹی قسم کے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • جو ایک دفعہ کسی معاملے میں جھوٹا ثابت ہوجائے تو کیا اس کی قسم کا اعتبار ہوگا؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • ''دادا ،دادی کی محبت پر شک کروں تو کافر اٹھائی جاؤں" کہنے سے کفارہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات