اگر کوئی زبردستی آپ سے اللہ کی قسم اٹھواۓ اور آپ مجبوری میں اٹھا لو اور اٹھواتے وقت آپ دل سے اس پر راضی نہ ہو تو کیا کیا جاۓ ؟ اس کا کوئی کفارہ ہے ؟ اگر آپ قسم توڑنا چاہتے ہوں ۔
کسی سے اس کی مرضی کے بغیر زبردستی حلف لینا (قسم اٹھوانا) تو درست نہیں،تاہم اگر کوئی شخص کسی کے کہنے یا اصرار کرنے پر کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کی قسم اٹھا لے، تو اس پر اس کی پاسداری لازم ہوگی، اور اس کی مخالفت کرنے کی صورت میں قسم توڑنے کی بنا پر اس کا کفارہ لازم ہوگا۔
لیکن سائل نے چونکہ اس بات کی صراحت نہیں کی کہ انہوں کس کا م کے کرنے یا نہ کرنے کی قسم اٹھائی ہے؟ اس لۓ اس سلسلہ میں کوئی رائے نہیں دی جاسکتی کہ اسے یہ قسم پوری کرنی چاہیۓ یا نہیں۔
’’اگر میں نے اس کام کو دوبارہ کیا تو میں اللہ اور اس کے رسول کا بڑا دشمن ہوں گا‘‘کہنے کا حکم
یونیکوڈ قسم کا کفارہ 0