قسم کا کفارہ

ماضی کے کسی کام پر جھوٹی قسم کے کفارے کا حکم

فتوی نمبر :
79291
| تاریخ :
2024-11-12
عقوبات / کفارات / قسم کا کفارہ

ماضی کے کسی کام پر جھوٹی قسم کے کفارے کا حکم

مفتی صاحب! مجھ سے گناہ ہوگیا ہے اور بہت ہی کبیرہ اور سخت گناہ ہوگیا ہے اور میں پریشان ہوں مہربانی کر کے یہ پریشانی دور کر دینا، بات یہ ہے کہ میں نے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر لىے ہیں اور وہ بھی ان کی رضامندی کے ساتھ اور تقریباً چھ ماہ سے تعلقات ہیں، پھر میرے بھائی کو ان تعلقات کا شک ہو گیا اور میرے بھائی نے گھر میں ہنگامہ کھڑا کر لیا، یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہم پٹھان ہیں، اور میرے والد صاحب ان دنوں سخت پریشانی کی حالت میں ہيں، تو جب بھائی کو شک ہو گیا تو اس نے اپنی بیوی سے معلومات لیں تو انہوں نے ان کو بتائیں کچھ باتیں اور کچھ نہیں بتائیں، وہ باتیں بتائیں جن سے گھر نہ ٹوٹے تو میرے بھائی نے جب مجھ سے پوچھا اور کہا کہ تم قرآن پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ کہ تم نے یہ کیا ہے یا نہیں؟ اگر میں سچ بولتا تو طلاق اور خون خرابہ ہوتا اور والد صاحب کو کچھ ہونے کا اندیشہ تھا، تو میں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹ بولا ہے، تو اس پریشانی سے مجھے بچائیں اور بتائیں کہ میں کیا کیا کروں اور اس کا کفارہ کیا ہے؟ میں کیا کروں؟ بے حد پریشانی کا عالم ہے، برائے مہربانی جواب جلدی دیں اور بتائیں میں کیا کروں؟ مجھے اندیشہ ہے میں خود کو کچھ نہ کر دوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اور اس کی بھابھی کا ناجائز تعلقات قائم کرنا شرعاً حرام اور انتہائی قبیح عمل ہے، اگر اسلامی حکومت قائم ہوتی تو شرعی ثبوت کے بعد ان دونوں پر شرعی حد جاری کی جاتی، لہذا دونوں پر اس گناہ پر بصد قِ دل توبہ و استغفار کرتے ہوئے آئندہ کے لئے اس طرح ایک دوسرے سے کسی بھی قسم کا رابطہ تعلق رکھنے سے جس سے اس گناہ میں پڑنے کا اندیشہ ہو اجتناب لازم ہے جبکہ سائل نے بھائی کو یقین دلانے کی خاطر قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھائی ہے، دنیا میں اس کے وبال اور مؤاخذۂ اخروی سے بچنے کے لئے سائل پر توبہ و استغفار کے علاوہ مزید کوئی کفارہ وغیرہ لازم نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى: ((الزّانيةُ و الزّاني فاجْلدوا كلّ واحدٍ مّنْهما مائة جلدةٍ و لا تأخذكم بهما رأفةٌ في دين اللّه إن كنتم تؤمنون باللّه و اليوم الآخر و ليشهد عذابهما طائفةٌ مّن المؤمنين))۔ (سورة النّور: 2)
و فى صحيح البخارى: ((حدثنا محمد بن مقاتل أخبرنا النضر أخبرنا شعبة حدثنا فراس قال سمعت الشعبي عن عبد الله بن عمرو عن النبي صلى الله عليه و سلّم قال: الكبائر الإشراك بالله و عقوق الوالدين و قتل النفس و اليمين الغموس)) (ج: 1، ص: ١٥٥٧، ط: مركز الرسالة للدراسات)۔
و فى الفتاوى الهندية: (اليمين بالله ثلاثة أنواع) غموس و هو الحلف على اثبات شيء أو نفيه فى الماضى أو الحال يتعمد الكذب فيه فهذه اليمين يأثم فيها صاحبها و عليه فيها الإستغفار و التوبة دون الكفارة إلخ۔ (ج: 2، ص: 53، ط: دار احياء التراث العربي)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79291کی تصدیق کریں
0     70
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • عہد کرنے سے قسم ہوجاتی ہے اور کفارہ دینا ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 3
  • اللہ تعالی سے وعدہ اور عہد کرنا قسم شمار ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 2
  • قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 2
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • ملکی قانون کی پاسداری کرنے کی قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • قسم توڑنے کا کفارہ - ماں کی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • بھائی کی شادی میں میرا ایک روپیہ بھی لگا اپنی بیوی اسکو دیدوں گا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • بھائی سے بات چیت نہ کرنے کی قسم کھائی ہو تو اب کیا کرے؟

    یونیکوڈ   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • ’’اگر میں نے اس کام کو دوبارہ کیا تو میں اللہ اور اس کے رسول کا بڑا دشمن ہوں گا‘‘کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • متعدد قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • سخت مجبوری کی بناء پر متعدد قسموں کا ایک کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر, کچھ کرنے یا نہ کرنے کا عہد کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارے کی استطاعت نہ ہونے کی صورت میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • مجبوراً قسم کھانےکا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • کسی انسان کی سر کی قسم کھانے کاحکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • غیر ارادی طور پر قسم توڑنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • گناہ کا کام کرنے کی قسم کھانے کے بعد توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • "جب بھی فلاں کام کیا" کے الفاظ کے ساتھ قسم کھانے پر کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن مجید سر پر اٹھالینے سے قسم منعقد ہوگی؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • ماضی کے کسی کام پر جھوٹی قسم کے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • جو ایک دفعہ کسی معاملے میں جھوٹا ثابت ہوجائے تو کیا اس کی قسم کا اعتبار ہوگا؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • ''دادا ،دادی کی محبت پر شک کروں تو کافر اٹھائی جاؤں" کہنے سے کفارہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات