قسم کا کفارہ

"جب بھی فلاں کام کیا" کے الفاظ کے ساتھ قسم کھانے پر کفارہ کا حکم

فتوی نمبر :
76780
| تاریخ :
2024-07-22
عقوبات / کفارات / قسم کا کفارہ

"جب بھی فلاں کام کیا" کے الفاظ کے ساتھ قسم کھانے پر کفارہ کا حکم

میں نے قسم کھائی کہ ”اگر جب بھی فلاں کام ہوا تو کلمہ ضرور پڑھوں گا “اب اگر یہ قسم توٹ جاتی ہے تو کیا مجھے ایک کفارہ دینا ہوگا یا زیادہ ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جو سائل نے مذکور الفاظ ”اگر جب بھی فلاں کام ہوا تو کلمہ ضرور پڑھوں گا “ کہے ہیں ا سے شرعاً نذر کہا جاتا ہے چونکہ بعض اوقات میں کلمہ پڑھنا فرض ہے لہذاسائل کی نذر شرعاً درست ہے البتہ اگر وہ کام ہوجاتا ہے تو سائل پر منت کو پورا کرنا واجب ہے ، تاہم اگر منت پوری نہیں کرتا اور اس کے علاوہ کوئی اور قسم کا کفارہ لازم نہ ہو تو ان پر صرف ایک قسم کا کفارہ لازم ہو گا زیادہ کفارے لازم نہیں ہوں گے جس کی تفصیل یہ ہے کہ دس مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلایا جائے، یا اس کو متوسط درجہ کے کپڑے پہنائے جائیں ۔ اور اگر ان دونو ں کی وسعت و قدرت نہ ہو تو تین دن مسلسل روزے رکھے جائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن ابی داؤد عن محمد مولی المغیرۃ قال حدّثنی کعب بن علقمۃ عن أبی الخیر عن عقبۃ بن عامر رضی اللہ عنہ قال رسول اللہ ﷺ (کفارۃ النذر کفارۃ الیمین) الحدیث (باب من نذر نذرا لم یسمہ ، ج: 2، ص؛ 1290، ط: البشری)۔
وفی الدر: (و من نذر نذراً مطلقاً أو معلقاً بشرط وکان من جنسہ واجباً ) أی فرض کما سیصرح بہ تبعاً للبحر والدرر (وھو عبادۃ مقصودۃ) خرج الوضوع وتکفین المیت ( ووجد الشرط) المعلق بہ لزم الناذر لحدیث (من نذر و سمی فعلیہ الوفاء بما سمی) کصوم وصلاۃ وصدقۃ) ووقف (و اعتکاف) وأعتاق رقبۃ و حج ولو ماشیاًالخ۔(مطلب فی أحکام النذر، ج: 3،ص: 735،ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76780کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • عہد کرنے سے قسم ہوجاتی ہے اور کفارہ دینا ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 3
  • اللہ تعالی سے وعدہ اور عہد کرنا قسم شمار ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 1
  • قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 2
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • ملکی قانون کی پاسداری کرنے کی قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • قسم توڑنے کا کفارہ - ماں کی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • بھائی کی شادی میں میرا ایک روپیہ بھی لگا اپنی بیوی اسکو دیدوں گا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • بھائی سے بات چیت نہ کرنے کی قسم کھائی ہو تو اب کیا کرے؟

    یونیکوڈ   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • ’’اگر میں نے اس کام کو دوبارہ کیا تو میں اللہ اور اس کے رسول کا بڑا دشمن ہوں گا‘‘کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • متعدد قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • سخت مجبوری کی بناء پر متعدد قسموں کا ایک کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر, کچھ کرنے یا نہ کرنے کا عہد کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارے کی استطاعت نہ ہونے کی صورت میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • مجبوراً قسم کھانےکا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • کسی انسان کی سر کی قسم کھانے کاحکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • غیر ارادی طور پر قسم توڑنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • گناہ کا کام کرنے کی قسم کھانے کے بعد توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • "جب بھی فلاں کام کیا" کے الفاظ کے ساتھ قسم کھانے پر کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارے اور کسی کی امانت واپس کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • معاہدات میں قرآن کی قسم کھانے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم واقع نہ ہونے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات