زید نے قسم کھائی کہ وہ مشت زنی نہیں کرے گا، لیکن پھر اس نے فحش فلم دیکھی تو ازخود انزال ہو گیا , حالانکہ اس نے ذکر کو ہاتھ نہیں لگایا تھا ، تو اس صورت میں کیا وہ حانث ہو جائے گا ؟
واضح ہو کہ مشت زنی کرنا ، فحش فلمیں دیکھنا شرعاً ناجائز و حرام اور گناہِ کبیرہ ہیں ، زید پر لازم ہے کہ ان حرام کاموں سے بچنے کا پختہ عزم کرے اور اب تک جو گناہ ہوا ہے اس پر بصدقِ دل توبہ و استغفار بھی کرے ، تاہم اگر زید نے مشت زنی نہ کرنے کی قسم کھائی ہو اور فحش فلمیں دیکھتے ہوئے از خود انزال ہو گیا ہو ، آلۂ تناسل کو اس نے حرکت نہ دی ہو ,تو ایسی صورت میں زید حانث نہیں ہوا، البتہ آئندہ کیلئے دوبارہ فحش فلمیں دیکھنے سے اجتناب لازم ہے۔
کما قال اللہ تعالیٰ : قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ مَا بَطَنَ وَ الْإِثْمَ۔الآیة (الاعراف:33)۔
و فی الدر المختار : (الأيمان مبنية على الألفاظ لا على الأغراض فلو) اغتاظ على غيره و (حلف أن لا يشتري له شيئا بفلس فاشترى له بدرهم) أو أكثر (شيئا لم يحنث (و فی الرد) و أما غرض الحالف فإن كان مدلول اللفظ المسمى اعتبر و إن كان زائدا على اللفظ فلا يعتبر۔اھ (3/ 743)۔
’’اگر میں نے اس کام کو دوبارہ کیا تو میں اللہ اور اس کے رسول کا بڑا دشمن ہوں گا‘‘کہنے کا حکم
یونیکوڈ قسم کا کفارہ 0