کیا فرماتے ہیں مفتیا ن کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ :میرا ایک بھائی ہے جو کوئی کام نہیں کرتا، وہ صرف گھر میں رہتا ہے اور وہ خاندان کے ممبر سے اور یہاں تک کہ پڑوسیوں بشمول خواتین اور بچوں سے جو باہر کھیل رہے ہیں ان سے بھی لڑتا رہتا ہے، ہم نے اسے مختلف کاموں پر بھیجا، لیکن وہ وہاں بھی لڑتا رہا ، گھر کے بڑوں کو بھی برا بھلا کہتا ہے، یہاں تک کہ والدین کے ساتھ بھی۔ اب میں پوچھنا چاہوں گا کہ میں اس کے ساتھ کیسا سلوک کروں؟ دوسرے یہ کہ یہ پڑوسیوں کے ساتھ ہمارے تعلقات پر بھی برا اثر ڈال رہا ہے۔ تو براہ کرم میری رہنمائی فرمائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟ کیا میں اس سے لڑوں یا پرسکون رہوں اور اپنے تعلقات کو کم سے کم کر دوں؟ براہ کرم رہنمائی کریں۔
صورت مسئولہ میں مذکور بھائی کا گھر والوں ، والدین اور پڑوسیوں کے ساتھ لڑائی جگھڑا، اور بدزبانی کرنا شرعا ناجائز ہے، جس پر اسے بصدق دل توبہ واستغفار اور آئندہ کے لیے اس قسم کے مذموم رویہ سے اجتناب لازم ہے، تاہم سائل کو چاہیے کہ اس کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے بجائے حکمت وبصیرت ، صبراور نرمی سے پیش آئے، اور مناسب وقت میں اسے اس کے رویے کے دینی ومعاشرتی نقصانات سمجھائے، جبکہ اس کے شر سے بچنے کے لیے اگر تعلق محدود کرنا ضروری ہوتو بقدر ضرورت اس کی بھی گنجائش ہے، تاہم اس سے بدسلوکی یا قطع تعلقی کرنے سے بہر صورت احتراز کیا جائے۔
مشرکانہ عقائد کے حامل لڑکے کو رشتہ دینا-بدعات میں مبتلاء آباء و اجداد کیلۓ دعاۓ مغفرت کرنا
یونیکوڈ رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0لائیو ٹی وی پروگرامات میں شرکت کرنا کیسا ہے؟/ والد نہ ہو تو بڑے بھائی کا کیا مقام ہے؟
یونیکوڈ رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0غلط رویوں اور الزام تراشی کی وجہ سے رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنا
یونیکوڈ رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0شادی شدہ لڑکی کا والدین کو اپنی پریشانیوں سے آگاہ کرنا درست ہے ؟
یونیکوڈ رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0بھائی کے انتقال کے بعد بھتیجے اور بھتیجیوں کی حق پرورش کا حقدار کون ہوگا؟
یونیکوڈ رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0جس طرح عورت پر اپنے سسرال کی خدمت فرض ہے تو کیا مرد کو بھی اپنے ساس سسر کی خدمت کرنا ضروری نہیں ؟
یونیکوڈ رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0کسی کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد صرف اللہ سے معافی مانگنا کافی ہے؟
یونیکوڈ رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0