رشتہ داروں کے حقوق و فرائض

پردہ نہ کرنے کے باوجود دعوت اور رشتہ داروں کے گھر جانا چاہیئے؟

فتوی نمبر :
95518
| تاریخ :
2026-05-20
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / رشتہ داروں کے حقوق و فرائض

پردہ نہ کرنے کے باوجود دعوت اور رشتہ داروں کے گھر جانا چاہیئے؟

السلام علیکم مفتی صاحب۔
میں ایک 20 سالہ نوجوان ہوں۔ میرے خاندان میں تقریباً کوئی عورت پردہ نہیں کرتی، اور ظاہر سی بات ہے کہ ہر جگہ مخلوط مجلس ہی ہوتی ہے۔ اس صورت میں اب میں کیا کروں؟
میں شادیوں میں تو پہلے ہی نہیں جاتا۔ کبھی جانا بھی پڑ جائے تو کھانا کھانے سے پہلے وہاں سے نکل آتا ہوں۔ بعض اوقات وہاں جا کر بیت الخلا وغیرہ میں چھپنا پڑتا ہے تاکہ مخلوط مجلس سے بچ سکوں، لیکن پھر لوگوں کی باتیں بھی سننے کو ملتی ہیں۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ کیا میں کسی کے گھر دعوت پر بھی نہیں جا سکتا؟ اگر میری خالہ، ماموں یا چچا میری فیملی کو دعوت دیں تو کیا میں وہاں بھی نہ جاؤں؟ ظاہر ہے وہاں عورتیں پردہ نہیں کریں گی اور ایک ہی کمرے میں سب بیٹھیں گے۔ لیکن میں خود کسی عورت سے بات نہیں کرتا، نظریں نیچی رکھتا ہوں، اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کرتا ہوں، تو کیا پھر بھی میں دعوت پر نہیں جا سکتا؟
پردہ تو عورت کا مسئلہ ہے، لیکن ہر وقت مجھے کیوں بچنا پڑتا ہے؟ اگر وہ پردہ نہیں کرتیں تو اس میں میری کیا غلطی ہے؟
اس کے علاوہ اگر میں دعوت پر بھی نہ جاؤں تو کیا ملنے کے لیے خالہ، ماموں یا چچا کے گھر جا سکتا ہوں؟ ظاہر ہے وہاں بھی مخلوط مجلس ہوگی اور عورتیں موجود ہوں گی، لیکن میں اپنی طرف سے احتیاط کرتا ہوں۔ تو کیا میں ملنے بھی نہیں جا سکتا؟ وہاں کھانا بھی کھانا پڑتا ہے، اور میری فیملی اور ان کی فیملی مخلوط مجلس میں آپس میں باتیں کرتی رہتی ہیں۔ تو کیا اب میں کسی کے گھر بھی نہ جاؤں؟ کیا اب مجھے ہی پردہ کرنا ہوگا؟ کیا اب کسی سے تعلق ہی نہ رکھوں؟
کیونکہ اگر میں ملنے بھی نہیں جاؤں گا تو سامنے والے رشتہ دار بھی پھر تعلق ختم کر دیں گے۔ اور صرف فون پر خیریت پوچھنا بھی عجیب لگتا ہے، جب میں ان کے گھر، شادی یا دعوت میں ہی نہ جاؤں۔ میں فون کر کے کیا کہوں گا؟ اپنی بے عزتی کرواؤں؟
مخلوط مجلس کی وجہ سے میں بہت پریشان رہتا ہوں۔ کچھ سمجھ نہیں آتا کہ کیا کروں۔
میرے گھر میں بھی ایک بھابھی ہیں۔ ہمارا گھر چھوٹا ہے، تقریباً تین مرلہ۔ ایک ہال ہے، ساتھ کمرہ اور ساتھ ہی باورچی خانہ وغیرہ ہے۔ بھابھی ہر وقت بے پردہ ہو کر ہال میں گھومتی رہتی ہیں۔ اب میں کتنی دیر پورا دن اپنے کمرے میں بیٹھا رہوں؟ کیا اب مجھے اپنے ہی گھر میں کمرے میں بند ہو کر پردہ کرنا پڑے گا؟
ہر روز پوری فیملی یعنی والدہ، والد، بھائی اور بھابھی ہال میں بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں۔ میرا بھی دل کرتا ہے کہ میں اپنی والدہ یا بھائیوں کے ساتھ بیٹھوں اور باتیں کروں۔ اب میرا کیا قصور ہے کہ درمیان میں ایک بے پردہ عورت بھی موجود ہے؟ اب میں کیا کروں؟ کیا میں اپنے بھائیوں یا والدہ کے ساتھ بھی نہیں بیٹھ سکتا؟
کبھی میں کھانا کھا رہا ہوتا ہوں تو بھابھی سامنے آ کر بیٹھ جاتی ہیں۔ اب میں مرد ہوں، میری بھی عزتِ نفس ہے۔ اگر میں ہر بار اٹھ کر چلا جاؤں تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ آخر میں ہی کیوں ہر وقت بچتا پھروں؟ رشتہ دار تو میرے بارے میں کہتے ہیں کہ “وہ تو پردہ کرتا ہے”۔
براہِ مہربانی میرے لیے ان تمام باتوں میں تفصیل سے رہنمائی فرمائیں۔ میں اس مسئلے کی وجہ سے بہت پریشان ہوںمجھے رشتہ دار کہتے ہیں کہ “وہ تو پردہ کرتا ہے”۔ اب مجھے تفصیل سے بتائیے کہ خاندان والے تو مجھ سے یہ سب نہیں مانگیں گے، لیکن میں کیا کروں؟ میرے لیے کیا حکم ہے؟
میرے گھر میں اگر کوئی مہمان آتا ہے تو ظاہر سی بات ہے پھر مخلوط مجلس ہوتی ہے۔ کیا اب میں اپنے گھر سے بھی بھاگ جاؤں؟ اگر وہ پردہ نہیں کرتے تو میں کیا کروں؟
مجھے بیچ میں بیٹھنا پڑتا ہے، میں صرف مردوں سے بات کرتا ہوں اور کھانا بھی کھانا پڑتا ہے۔ کیا میں اب اپنے گھر میں بھی کھانا نہیں کھا سکتا کیونکہ عورتیں درمیان میں موجود ہوتی ہیں؟
براہِ مہربانی ان سب باتوں میں تفصیل سے میری رہنمائی فرمائیں، میں بہت پریشان ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ پردےسے متعلق شریعتِ مطہرہ نے مردوں اور عورتوں دونوں کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا پابند بنایا ہے۔ عورتوں پرکسی بھی غیرمحرم مردکے سامنے پورے جسم کا پردہ کرنا فرض ہے جبکہ مردوں کو نگاہیں نیچی رکھنے اور فتنہ سے بچنے کا حکم دیا گیا ہےاورجوشخص اپنی شرعی ذمہ داری میں کوتاہی کامرتکب ہوگاتووہ اپنی کوتاہی کے بقدرگناہ کارہوگا۔
لہٰذا سائل کارشتہ دارخواتین کاپردہ نہ کرنے کی وجہ سے ان کے ساتھ مکمل طور پر تعلق ختم کرنا یا صلہ رحمی چھوڑ دینادرست نہیں۔بلکہ بوقت ضرورت محارم رشتہ دارمثلاً خالہ،پھوپھی ، ماموں، چچا وغیرہ کے ہاں ملاقات، عیادت یا دعوت کے لیے جانے کی نوبت پیش آجائے تو اپنی نگاہوں کی حفاظت کے ساتھ غیر ضروری اختلاط سے بچتے ہوئے وہاں جانے کی گنجائش ہے ۔ البتہ غیرضروری مجالس جن میں بے پردگی، بے تکلف اختلاط یا فتنہ کا غالب اندیشہ ہو،وہاں جانےسے حتی المقدور اجتناب کرنا چاہیے۔
اسی طرح اپنے گھر میں بھی اگر بھابھی پردے کی پابندی نہیں کرتیں تو یہ ان کی کوتاہی ہے،جس کی وجہ سے وہ گناہ گارہورہی ہے،سائل کوگھرکے بڑوں کے ذریعے انہیں سمجھانے کااہتمام کرناچاہیےتاہم ان کے اس عمل کی وجہ سے سائل کاخودکوکمرہ میں بندرکھنایاگھرکے دیگراجتماعی معمولات سے الگ ہوجانامناسب نہیں، چنانچہ سائل کا والدین اور بھائیوں کے ساتھ معمول کے مطابق بیٹھنا، کھانا کھانا اور گھریلو معاملات میں شریک ہونابلاشبہ جائزاوردرست ہے لیکن اس دوران حتی الامکان نگاہوں کی حفاظت اور شرعی آداب کی رعایت کااہتمام چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كماقال الله تعالي في التنزيل : ﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ قُل لِّأَزۡوَٰجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَآءِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ يُدۡنِينَ عَلَيۡهِنَّ مِن جَلَٰبِيبِهِنَّۚ ذَٰلِكَ أَدۡنَىٰٓ أَن يُعۡرَفۡنَ فَلَا يُؤۡذَيۡنَۗ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورٗا رَّحِيمٗا﴾ [الأحزاب: 59]
وفي «صحيح البخاري» : «عن عقبة بن عامر، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: (إياكم والدخول على النساء). فقال رجل من الأنصار: يا رسول الله، أفرأيت الحمو؟ قال: (الحمو الموت).(5/ 2005ط دارابن كثير ،دمشق)
وفي «مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح» : (قال الحمو الموت) أي دخوله كالموت مهلك يعني الفتاة منه أكثر لمساهلة الناس في ذلك وهذا على حد الأسد الموت والسلطان النار أي قربهما كالموت والنار أي فالحذر عنه كما يحذر عن الموت. قال أبو عبيد: معناه فليمت ولا يفعل ذلك أو معناه خلوة الرجل مع الحمومة يؤدي إلى زناها على وجه الإحصان فيؤدي ذلك إلى الرجم، وفي شرح السنة: وهذه الوجوه إنما تصح إذا فسر الحمو بأخ الزوج ومن أشبهه من أقاربه كعمه وابن أخيه ومن فسره بأبي الزوج حمله على المبالغة فإن رؤيته وهو محرم إذا كان بهذه المثابة فكيف بغيره أو أول الدخول بالخلوة.(5/ 2051 ط دارالفكر ،بيروت)
«الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار» : (وتمنع) المرأة الشابة (من كشف الوجه بين الرجال) لا لانه عورة بل (لخوف الفتنة) كمسه وإن أمن الشهوة، لانه أغلظ، ولذا ثبت به حرمة المصاهرة كما يأتي في الحظر(ص58 ط دارالكتب العلميه، بيروت )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95518کی تصدیق کریں
0     45
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غصہ میں آکر دوست کو جہنمی کہنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • رشتہ نہ دینے کی وجہ سے قطعِ تعلقی کرنا

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 1
  • مشرکانہ عقائد کے حامل لڑکے کو رشتہ دینا-بدعات میں مبتلاء آباء و اجداد کیلۓ دعاۓ مغفرت کرنا

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • بہنوں کی کفالت بھائیوں پر لازم ہے

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کبیرہ گناہ میں ملوث رشتہ دار سے ملنے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • شوہر کا مقام بڑا ہے یا والد کا ؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • ساس کے بہو سے سخت لہجے میں بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 1
  • ماں کے فوت ہونے کے بعد بچہ کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • آدمی کی کمائی پر کس کس کا حق ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • ملازمت نہ کرنے والے بھائی کی مدد کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • ساس سسر کے کیا حقوق ہیں؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • لائیو ٹی وی پروگرامات میں شرکت کرنا کیسا ہے؟/ والد نہ ہو تو بڑے بھائی کا کیا مقام ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • غلط رویوں اور الزام تراشی کی وجہ سے رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنا

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • الزامات ثابت کرنے کیلئے کسی کی باتوں کی ریکارڈنگ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • رشتہ داروں کے غلط رویہ کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کسی کے ذاتی کاروبار میں اس کے دوسرے بہن بھائیوں کا حصہ ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کیا شوہر بیوں کو اپنی بہن سے تعلق رکھنے سے منع کر سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • غیر شادی شدہ بہن کی کفالت و ذمہ داری کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • والدہ اور خالہ سے چھپ کر بچوں کو کوئی چیز کھلانے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کسی رشتہ دار پر جادو ٹونہ کا الزام لگانا

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • شادی شدہ لڑکی کا والدین کو اپنی پریشانیوں سے آگاہ کرنا درست ہے ؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • بیٹے کے ذمہ کس کس کا نفقہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کسی کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد صرف اللہ سے معافی مانگنا کافی ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کسی شخص کی تنخواہ میں کون سے رشتداروں کے حقوق متعلق ہوتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • شادی نہ کرنے والی بہن کی کفالت کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
Related Topics متعلقه موضوعات