السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!میرا ایک مختصر اور سیدھا سا سوال ہے۔اگر ایک 11 سالہ بچہ مشت زنی کی عادت میں مبتلا ہو جائے تو کیا یہ اس بچے کی اپنی سمجھ بوجھ اور غلطی کا نتیجہ ہے، یا یہ اس کی تقدیر کا معاملہ ہے؟براہِ کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔جزاکم اللہ خیراً!
صورتِ مسئولہ میں 11 سالہ بچے کا مشت زنی جیسی بری عادت میں مبتلا ہوناعموماً ماحول، تربیت، بری صحبت، فحش مواد وغیرہ کا نتیجہ ہوتا ہے۔اس کو محض تقدیر کا معاملہ قراردیکر بری الذمہ ہوجانادرست نہیں ،البتہ اس عمر میں بچہ ابھی کامل سمجھ بوجھ اور پختگی نہیں رکھتا، اس لیے اس کی اصلاح اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔لہذابچےکے والدین اور سرپرستوں کو چاہیے کہ بچے کی دینی و اخلاقی تربیت کریں، اسے بری صحبت اور فحش چیزوں سے بچائیں، اور حکمت کے ساتھ اس کی اصلاح کی کوشش کریں۔