حقوق مسجد

مسجد کے مؤذن سے بیت الخلاء سے صفائی کرانا کیساہے؟

فتوی نمبر :
94954
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / احکام مسجد / حقوق مسجد

مسجد کے مؤذن سے بیت الخلاء سے صفائی کرانا کیساہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے اسلام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: ایک بندہ مسجد میں مؤذن ہے اور اس کے ساتھ وہ مسجد کی صفائی اور بیت الخلاء کی صفائی بھی کرتے ہیں اور امام کے موجود نہ ہونے کی صورت میں نماز بھی پڑھاتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا ایسے مؤذن کو بیت الخلاء کی صفائی کرنا اور امام کی عدمِ موجودگی میں نماز پڑھانا اور ان کی اقتداء میں نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟ براہ کرم تفصیلی جواب عنایت فرما کر ممنون و مشکور فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اذان اسلام کے شعائر میں سے ہے، اور اس ذمہ داری سنبھالنے والے شخص (مؤذن) کی فضیلت کے بارے میں بھی متعدد احادیث وارد ہیں۔ ایک روایت کا مفہوم ہے کہ قیامت کے دن مؤذن کی گردن سب سے اونچی ہوگی، (یعنی اس کا مقام بہت اعلیٰ ہوگا) اس لیے اولاً تو بہتر یہ ہے کہ مؤذن کی ذمہ داری کو فقط آذان تک محدود کرکے صفائی ستھرائی کے لئے مستقل الگ بندے کا انتظام کیا جائے، لیکن اگر اس کی استطاعت نہ ہو تو چونکہ مسجد کے اندرونی حصے کی صفائی سعادت مندی کی بات ہے، اس لیے اس حصے کی صفائی اگر مؤذن کے ذمہ ہو تو پھر بھی مناسب ہے۔البتہ مؤذن سے بیت الخلاء وغیرہ کی صفائی کا کام لینا، جسے معاشرے میں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا، مؤذن کے بلند مقام و مرتبہ کے منافی ہے، اس لیے اس سے احتراز کرنا چاہیے۔تاہم اگر کوئی مؤذن بیت الخلاء وغیرہ کی صفائی کرنے کے بعد پاک صاف ہوکر امام کی عدم موجودگی میں نماز بھی پڑھاتا ہو، تو اس کا نماز پڑھانا اور اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا بلاشبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح مسلم للنیسابوری:حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير حدثنا عبدة عن طلحة بن يحيى عن عمه قال كنت عند معاوية بن أبى سفيان فجاءه المؤذن يدعوه إلى الصلاة فقال معاوية سمعت رسول الله -صلى الله عليه وسلم- يقول "المؤذنون أطول الناس أعناقا يوم القيامة " (باب فضل الاذان و ھرب الشیطان ج2 ص 5 ط:بیروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94954کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • روڈ کٹنگ کی وجہ سے مسجد کو اپنی جگہ سے آگےبڑھانا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 0
  • گورنمنٹ کی جگہ بلااجازت مسجدبنانا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 1
  • نئی مسجد کی تعمیر کے بعد پرانی مسجد منہدم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 1
  • پلاٹنگ کرتے ہوۓ ، مسجد کیلۓ پلاٹ مختص کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مارکیٹ کی چھت کو بطورِ مسجد استعمال کرنے سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • عام راستے کو مسجد میں شامل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مؤکلین ،جنات کی حقیقت اور ان کے تصرفات

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • مسجد کیلئے چندہ کے لئے چندہ کرکے اجرت لینا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • پرانی عیدگاہ کو مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • مسجد میں چہل قدمی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • مسجدِ شرعی کے ہوتے ہوۓ ،قریب مکان میں جماعت کرانا اور اس کی طرف لوگوں کو بلانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مساجد میں درسِ قرآن اور فضائلِ اعمال کی تعلیم کے سلسلے میں اختلافات پر شرعی رہنمائی

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 2
  • عارضی مسجد (جائے نماز) کو شہید کرکے وہاں نئی مسجد کی آمدن کے لئے دکانیں بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 3
  • حدودِ مسجدمیں سے کچھ حصہ جوتوں کے لۓ مختص کرنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • نمازِ جمعہ کے لۓ وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے کچھ حصہ کو استنجاء خانہ کے لۓ استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لیے وقف کی ہوئی جگہ میں بیت الخلاء اور مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 2
  • ضرورتمندوں کو اپنی ضروریات کیلئے اور مدرسہ والوں کا طلباء کے لئے مسجد میں چندہ مانگنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لیے وقف جگہ پر سکول بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لئے وقف شدہ زمین کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • واقف کے بیٹوں کا زمین کسی پر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • دفترمیں باجماعت نماز پڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کو صدقہ یا ہدیہ دے سکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے ایک حصے کو مدرسۃ البنات کے ساتھ خاص کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد میں شامل کئے گئے راستے کو دوبارہ راستہ بنانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات