حقوق مسجد

نمازِ جمعہ کے لۓ وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

فتوی نمبر :
65677
| تاریخ :
2008-03-19
عبادات / احکام مسجد / حقوق مسجد

نمازِ جمعہ کے لۓ وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بندہ نے مسجد کے لۓ اپنی زمین کا کچھ حصہ وقف کیا تھا اور اس پر مسجد بنائی تھی اور اسی مسجد کے قریب زمین کے دوسرے حصہ کو ہم نے نمازِ جنازہ کے لۓ وقف کیا تھا، لیکن وہ مسجد پرانی تھی، اس لۓ محلہ والوں نے اُسے گِرا کر اس پر نئی مسجد بنائی اور اس نئی مسجد میں ہماری وہ زمین بھی شامل کر دی گئی جس کو ہم نے نمازِ جنازہ کے لۓ وقف کیا تھا اور جب محلہ والوں نے اس زمین پر مسجد بنانا شروع کی تو ہم نے کہا کہ یہ زمین ہم نے صرف نمازِ جنازہ کے لۓ وقف کی ہے مسجد کے لۓنہیں، لہٰذا آپ لوگ اس پر مسجدمت بناؤ، لیکن پھر بھی انہوں نے ہماری بات نہ مانی اور مسجد بنائی، اب پوچھنا یہ ہے کہ ایسی مسجد میں نماز پڑھنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ مذکور جگہ پر نماز پڑھنے سے نماز تو شرعاً ادا ہو جائےگی، مگر اصل مالک کی طرف سے مسجد کے لۓ وقف نہ کرنے کی وجہ سے مسجد کے اس حصہ میں نماز پڑھنے سے مسجد میں نماز پڑھنے کا ثواب نہ ملے گا، اس لۓ مسجد انتظامیہ کو چاہیۓ کہ مذکور جگہ سے متعلق اصل مالکان سے باضابطہ اجازت لے کر یا مذکور قطعۂ ارضی خرید کر اُسے مسجد میں شامل کریں، تاکہ دیگر احکامِ مسجد بھی لاگو ہو سکیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: (و) أما (المتخذ لصلاة جنازة أو عيد) فهو (مسجد في حق جواز الاقتداء) وإن انفصل الصفوف رفقا بالناس (لا في حق غيره) به يفتى نهاية (فحل دخوله لجنب وحائض) اھ وفی حاشية ابن عابدين: (قوله: به يفتى. نهاية) عبارة النهاية: والمختار للفتوى أنه مسجد في حق جواز الاقتداء إلخ (1/ 657)۔
وفی التاتارخانیة: وفی الخانیة: مسجد إتخذ لصلاة الجنازة أو لصلاة العید هل یکون له حکم المسجد؟ اختلف المشائخ فیه قال بعضهم: یکون مسجداً حتیٰ لو مات الواقف لا یورث عنه وقال بعضهم: ما اتخذ لصلاة الجنازة فهو مسجد لایورث عنه اھ (۵/۸۴۵)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65677کی تصدیق کریں
0     896
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • روڈ کٹنگ کی وجہ سے مسجد کو اپنی جگہ سے آگےبڑھانا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 0
  • گورنمنٹ کی جگہ بلااجازت مسجدبنانا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 1
  • نئی مسجد کی تعمیر کے بعد پرانی مسجد منہدم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 1
  • پلاٹنگ کرتے ہوۓ ، مسجد کیلۓ پلاٹ مختص کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مارکیٹ کی چھت کو بطورِ مسجد استعمال کرنے سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • عام راستے کو مسجد میں شامل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مؤکلین ،جنات کی حقیقت اور ان کے تصرفات

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • پرانی عیدگاہ کو مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • مسجدِ شرعی کے ہوتے ہوۓ ،قریب مکان میں جماعت کرانا اور اس کی طرف لوگوں کو بلانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد میں چہل قدمی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • مساجد میں درسِ قرآن اور فضائلِ اعمال کی تعلیم کے سلسلے میں اختلافات پر شرعی رہنمائی

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 2
  • عارضی مسجد (جائے نماز) کو شہید کرکے وہاں نئی مسجد کی آمدن کے لئے دکانیں بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 3
  • حدودِ مسجدمیں سے کچھ حصہ جوتوں کے لۓ مختص کرنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • نمازِ جمعہ کے لۓ وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے کچھ حصہ کو استنجاء خانہ کے لۓ استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لیے وقف کی ہوئی جگہ میں بیت الخلاء اور مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 2
  • ضرورتمندوں کو اپنی ضروریات کیلئے اور مدرسہ والوں کا طلباء کے لئے مسجد میں چندہ مانگنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لیے وقف جگہ پر سکول بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لئے وقف شدہ زمین کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • واقف کے بیٹوں کا زمین کسی پر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • دفترمیں باجماعت نماز پڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کو صدقہ یا ہدیہ دے سکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے ایک حصے کو مدرسۃ البنات کے ساتھ خاص کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد میں شامل کئے گئے راستے کو دوبارہ راستہ بنانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • غیر مسلم کا پیسہ مسجد میں لگانا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات