حقوق مسجد

مسجد میں شامل کئے گئے راستے کو دوبارہ راستہ بنانا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
46352
| تاریخ :
عبادات / احکام مسجد / حقوق مسجد

مسجد میں شامل کئے گئے راستے کو دوبارہ راستہ بنانا کیسا ہے؟

ہمارے محلہ کی مسجد کے صحن کے ساتھ گزرگاہ کے لئے ایک راستہ تھا،چند سال پہلے اس راستہ کو مسجد کے صحن میں شامل کرکے گزرگاہ ختم کردی گئی اور وہاں نماز کے لئے صفیں وغیرہ بچھائی جاتی رہیں،مسجد کے صحن کے دوسری طرف مدرسہ کی عمارت ہے،مدرسہ میں جانے کے لئے راستہ نہیں ہے،مسجد کے صحن میں شامل کیا گیا راستہ دوبارہ راستہ کے لئے بنا دیا گیا ہے اور گزرگاہ کے طور پر استعمال ہونے لگا ہے،کیا یہ صورت جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں راستہ کے طور پر استعمال ہونے والا رقبہ اگر کسی کی ملکیت تھا اور اس نے مسجد کے لئےوقف کردیا تھا، جس کے بعد باضابطہ طور پر مسجد میں شامل کرلیا گیا تھا یا پہلے سے وقف جگہ کو متولی نے باقاعدہ طور پر شرعی مسجد میں شامل کرلیا تھا،تو اب اس رقبہ کو مسجد سے کاٹ کر دوبارہ راستہ بنانا جائز نہ ہوگا، البتہ اگر مذکورہ راستہ موقوفہ نہ تھا اور اس مسجد میں وقف کرکے باقاعدہ شامل نہیں کیا گیا تھا،بلکہ ویسے ہی وہاں صفیں بنائی جاتی تھیں، تو اس صورت میں اس رقبہ کو واپس راستہ بنانا بھی درست ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیة: البقعة الموقوفة على جهة إذا بنى رجل فيها بناء ووقفها على تلك الجهة يجوز بلاخلاف تبعا لها، فإن وقفها على جهة أخرى اختلفوا في جوازه والأصح أنه لا يجوز كذا في الغياثية اھ(2/362)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46352کی تصدیق کریں
0     637
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • روڈ کٹنگ کی وجہ سے مسجد کو اپنی جگہ سے آگےبڑھانا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 0
  • گورنمنٹ کی جگہ بلااجازت مسجدبنانا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 1
  • نئی مسجد کی تعمیر کے بعد پرانی مسجد منہدم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 1
  • پلاٹنگ کرتے ہوۓ ، مسجد کیلۓ پلاٹ مختص کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مارکیٹ کی چھت کو بطورِ مسجد استعمال کرنے سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • عام راستے کو مسجد میں شامل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مؤکلین ،جنات کی حقیقت اور ان کے تصرفات

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • پرانی عیدگاہ کو مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • مسجدِ شرعی کے ہوتے ہوۓ ،قریب مکان میں جماعت کرانا اور اس کی طرف لوگوں کو بلانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد میں چہل قدمی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • مساجد میں درسِ قرآن اور فضائلِ اعمال کی تعلیم کے سلسلے میں اختلافات پر شرعی رہنمائی

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 2
  • عارضی مسجد (جائے نماز) کو شہید کرکے وہاں نئی مسجد کی آمدن کے لئے دکانیں بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 3
  • حدودِ مسجدمیں سے کچھ حصہ جوتوں کے لۓ مختص کرنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • نمازِ جمعہ کے لۓ وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے کچھ حصہ کو استنجاء خانہ کے لۓ استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لیے وقف کی ہوئی جگہ میں بیت الخلاء اور مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 2
  • ضرورتمندوں کو اپنی ضروریات کیلئے اور مدرسہ والوں کا طلباء کے لئے مسجد میں چندہ مانگنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لیے وقف جگہ پر سکول بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لئے وقف شدہ زمین کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • واقف کے بیٹوں کا زمین کسی پر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • دفترمیں باجماعت نماز پڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کو صدقہ یا ہدیہ دے سکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے ایک حصے کو مدرسۃ البنات کے ساتھ خاص کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد میں شامل کئے گئے راستے کو دوبارہ راستہ بنانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • غیر مسلم کا پیسہ مسجد میں لگانا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات