غیر مسلم کا پیسہ مسجد کے کسی کام میں لگانا جائز ہے یا ناجائز؟ مدلل جواب مطلوب ہے۔
اگر غیر مسلم نیک کام سمجھتے ہوئے بطور تعاون مسجد کے لئے رقم دیدے ،تو اس کی رقم کو مسجد میں لگانا شرعاً جائز ہے، بشرطیکہ اس رقم دینے کی وجہ سے دین اسلام، اہل محلہ یا دیگر مسلمانوں کو کسی قسم کا ضرر اور نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہ ہو۔
کما فی البحر الرائق: الحادي عشر أن يكون للواقف (الی قولہ) وأما الإسلام فليس من شرطه فصح وقف الذمي بشرط كونه قربة عندنا وعندهم الخ۔ (ج۵، ص۲۰۴، کتاب الوقف، ط۔دارالکتاب الاسلامی)۔
مساجد میں درسِ قرآن اور فضائلِ اعمال کی تعلیم کے سلسلے میں اختلافات پر شرعی رہنمائی
یونیکوڈ حقوق مسجد 2عارضی مسجد (جائے نماز) کو شہید کرکے وہاں نئی مسجد کی آمدن کے لئے دکانیں بنانا جائز ہے؟
یونیکوڈ حقوق مسجد 3ضرورتمندوں کو اپنی ضروریات کیلئے اور مدرسہ والوں کا طلباء کے لئے مسجد میں چندہ مانگنا
یونیکوڈ حقوق مسجد 0