السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا گاڑی پر لوڈ سپیکر لگا کر مسجد کے لئے اعلان کر کے چندہ جمع کرنا جائز ہے یا ناجائز ہے ؟ اگر جائز ہے تو گاڑی کے ڈرائیور کو اور چندہ کے لئے اعلان کرنے والے کو کس طرح سے معاوضہ دینا چاہیئے ؟ یعنی فیصد وغیرہ کے حساب سے مقرر کر کے دینا چاہیئے یا بغیر مقرر کیے دینا چاہیئے ؟ جبکہ مسجد پسماندہ علاقے میں واقع ہے وہاں کے لوگ غریب ہیں اور مسجد کا کوئی اور ذریعہ آمدن نہیں اور مسجد زیر تعمیر ہے اور بارش کی وجہ سے اہل محلہ کو مسجد کی دیواروں سے بہت سارے مسائل کا سامنا بھی ہے یعنی گرنے کا اندیشہ ہے وغیرہ۔
مسجد کی تعمیر کے لئے گاڑی پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر چندہ جمع کرنا اگر چہ شرعاً ناجائز نہیں، لیکن اگر چندہ جمع کرنے کے لئے اور کوئی مناسب تدبیر ممکن ہو تو اس کے مطابق عمل کرنا چاہیئے ، جبکہ چندہ جمع کرنے والے ڈرائیور یا چندہ کا اعلان کرنے والا شخص اگر اجرت کا مطالبہ کر رہا ہو ، اور خیر خواہانہ طور پر مسجد کا ان کے چندہ کے لئے آمادہ نہ ہو تو ایسی صورت میں مسجد کے منتظم کا ان کے لئے فیصدی تناسب کے بجائے وقت کے حساب سے اجرت طے کر نالازم ہے۔
كما في صحيح البخاري: حدثنا مسلم، حدثنا شعبة، حدثنا عدي، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس رضي الله عنهما، قال: «خرج النبي صلى الله عليه وسلم يوم عيد، فصلى ركعتين لم يصل قبل ولا بعد، ثم مال على النساء، ومعه بلال فوعظهن، وأمرهن أن يتصدقن»، فجعلت المرأة تلقي القلب والخرص اھ (2/ 113)
و في البداية والنهاية: عن عبد الرحمن بن حباب السلمي. قال: خطب النبي صلى الله عليه وسلم فحث على جيش العسرة، فقال عثمان ابن عفان علي مائة بعير بأحلاسها وأقتابها اھ (5/ 4)
و في الدر المختار: (ولو) (دفع غزلا لآخر لينسجه له بنصفه) أي بنصف الغزل (أو استأجر بغلا ليحمل طعامه ببعضه أو ثورا ليطحن بره ببعض دقيقه) فسدت في الكل؛ لأنه استأجره بجزء من عمله، والأصل في ذلك نهيه - صلى الله عليه وسلم - عن قفيز الطحان وقدمناه في بيع الوفاء. والحيلة أن يفرز الأجر أولا أو يسمي قفيزا بلا تعيين ثم يعطيه قفيزا منه فيجوز اھ (6/ 56)
و في الدر المختار: (أو وهبتك) أو أجرتك (منافعها) شهرا بكذا؛ أفاد أن ركنها الإيجاب والقبول. وشرطها كون الأجرة والمنفعة معلومتين؛ لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعة. (6/ 5)
مساجد میں درسِ قرآن اور فضائلِ اعمال کی تعلیم کے سلسلے میں اختلافات پر شرعی رہنمائی
یونیکوڈ حقوق مسجد 2عارضی مسجد (جائے نماز) کو شہید کرکے وہاں نئی مسجد کی آمدن کے لئے دکانیں بنانا جائز ہے؟
یونیکوڈ حقوق مسجد 3ضرورتمندوں کو اپنی ضروریات کیلئے اور مدرسہ والوں کا طلباء کے لئے مسجد میں چندہ مانگنا
یونیکوڈ حقوق مسجد 0