پلاٹنگ کے دوران مالکِ زمین نے نیت کی کہ یہ پلاٹ مسجد کے لۓ چھوڑ تا ہوں ،اب اس سے ایک ایکڑ کے فاصلے پر کسی اور نے مسجد کی بنیاد رکھی ہے ، اس میں نماز بھی پڑھی جا چکی ہے، اب جس نے پلاٹ کی نیت کی تھی وہ پلاٹ بیچ کر اس دوسری مسجد کی تعمیر میں وہ رقم استعمال کر سکتا ہے؟
مسجد کے لۓ صرف جگہ چھوڑ دینے سے وہ جگہ مسجد نہیں بنی ، لہٰذا شخصِ مذکور اگر اسے بیچ کر اس کی قیمت متعلقہ مسجد میں صرف کردے تو شرعاً اس کی گنجائش ہے۔
في حاشية ابن عابدين : فإن شرائط الواقف معتبرة إذا لم تخالف الشرع (إلی قوله) و الملك یزول(إلی قوله) بافراز مسجد اھ (4/ 343)۔
مساجد میں درسِ قرآن اور فضائلِ اعمال کی تعلیم کے سلسلے میں اختلافات پر شرعی رہنمائی
یونیکوڈ حقوق مسجد 2عارضی مسجد (جائے نماز) کو شہید کرکے وہاں نئی مسجد کی آمدن کے لئے دکانیں بنانا جائز ہے؟
یونیکوڈ حقوق مسجد 3ضرورتمندوں کو اپنی ضروریات کیلئے اور مدرسہ والوں کا طلباء کے لئے مسجد میں چندہ مانگنا
یونیکوڈ حقوق مسجد 0