حقوق مسجد

مسجد کے ایک حصے کو مدرسۃ البنات کے ساتھ خاص کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
45260
| تاریخ :
عبادات / احکام مسجد / حقوق مسجد

مسجد کے ایک حصے کو مدرسۃ البنات کے ساتھ خاص کرنے کا حکم

السلام علیکم!
ایک محلے کی مسجد (قدیم) آبادی بڑھنے کی وجہ سے کئی سال بعدنمازیوں کے لئے تنگ پڑ گئی، متصل زمین نہ ہونے کی بناء پر دوسری جگہ مسجد(جدید) بنائی گئی،قدیم مسجد میں مستقل امام رکھنے سے محلے والوں میں اختلاف اور تقسیم ہونے کا قوی اندیشہ ہے، اسی بنا پر محلے والوں نے قدیم مسجد کی پہلی منزل کو مسافر خواتین کے لئے خاص کرنے کی نیت کی ہے اور دوسری منزل کو(جن کا راستہ بھی الگ ہے) مدرسۃ البنات کے ساتھ خاص کیا ہے، جن میں جز وقتی طور پر عالمات فاضلات آکر بچیوں کو پڑھائیں گی، اب درجِ ذیل سوالات کے جوابات مطلوب ہیں:
1: کیا مسجد قدیم کی پہلی منزل کو بطورِ " مسجد براہِ مسافر خواتین'' استعمال کرنا درست ہےاور دوسری منزل میں عالمات فاضلات آکر جز وقتی یا کل وقتی طور پر بچیوں کو پڑھا سکتی ہیں؟
2: مسجد قدیم کو آباد رکھنے کے اور کیا طریقے ہوسکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جس جگہ کو ایک مرتبہ مسجد کے لئے وقف کر کے وہاں مسجد تعمیر کی جائے تو وہ تا قیامت مسجد ہی کے حکم میں رہتی ہے، اسے کسی اور مقصد کے لئے استعمال کرنا شرعاً جائز نہیں ہوتا، لہذا صورتِ مسئولہ میں قدیم مسجد میں مستقلاً مدرسۃ البنات قائم کرنا یا مسافر خواتین کے لئے اس کی ایک منزل مختص کرنا جائز نہیں،بلکہ قدیم مسجد کو بھی باقاعدہ آباد رکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے ،اگرچہ کچھ لوگ قدیم مسجد میں اور کچھ جدید مسجد میں نماز پڑھیں،اس طرح اگر محلے کے لوگوں میں اتفاقِ رائے سے دونوں مسجدوں کو آباد رکھنے کا انتظام ہوجائے تو انتشار بھی نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار: (ولو خرب ما حوله واستغني عنه يبقى مسجدا عند الإمام والثاني) أبدا إلى قيام الساعة (وبه يفتي) حاوي القدسي اھ(4/358)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 45260کی تصدیق کریں
0     890
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • روڈ کٹنگ کی وجہ سے مسجد کو اپنی جگہ سے آگےبڑھانا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 0
  • گورنمنٹ کی جگہ بلااجازت مسجدبنانا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 1
  • نئی مسجد کی تعمیر کے بعد پرانی مسجد منہدم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 1
  • پلاٹنگ کرتے ہوۓ ، مسجد کیلۓ پلاٹ مختص کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مارکیٹ کی چھت کو بطورِ مسجد استعمال کرنے سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • عام راستے کو مسجد میں شامل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مؤکلین ،جنات کی حقیقت اور ان کے تصرفات

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • پرانی عیدگاہ کو مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • مسجدِ شرعی کے ہوتے ہوۓ ،قریب مکان میں جماعت کرانا اور اس کی طرف لوگوں کو بلانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد میں چہل قدمی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • مساجد میں درسِ قرآن اور فضائلِ اعمال کی تعلیم کے سلسلے میں اختلافات پر شرعی رہنمائی

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 2
  • عارضی مسجد (جائے نماز) کو شہید کرکے وہاں نئی مسجد کی آمدن کے لئے دکانیں بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 3
  • حدودِ مسجدمیں سے کچھ حصہ جوتوں کے لۓ مختص کرنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • نمازِ جمعہ کے لۓ وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے کچھ حصہ کو استنجاء خانہ کے لۓ استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لیے وقف کی ہوئی جگہ میں بیت الخلاء اور مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 2
  • ضرورتمندوں کو اپنی ضروریات کیلئے اور مدرسہ والوں کا طلباء کے لئے مسجد میں چندہ مانگنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لیے وقف جگہ پر سکول بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لئے وقف شدہ زمین کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • واقف کے بیٹوں کا زمین کسی پر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • دفترمیں باجماعت نماز پڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کو صدقہ یا ہدیہ دے سکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے ایک حصے کو مدرسۃ البنات کے ساتھ خاص کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد میں شامل کئے گئے راستے کو دوبارہ راستہ بنانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • غیر مسلم کا پیسہ مسجد میں لگانا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات