گناہ و ناجائز

آڈر بنانے میں غلطی کا نقصان کون برداشت کرے گا؟

فتوی نمبر :
94749
| تاریخ :
2026-04-30
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

آڈر بنانے میں غلطی کا نقصان کون برداشت کرے گا؟

میرے پاس ایک بندے کا آرڈرآیا کہ اس کو ایک پینا فلکس بنانا تھا تو میں نے وہ پینا فلیکس اپنے دوست کو بنانے کے لیے دے دیا اس کو میں نے کہا کہ اپ نارمل والا پینا فلیکس بناؤ اور اس کو میں نے نارمل والے پینا فلیکس کے پیسے کیش دے دیے لیکن اس نے غلطی سے نارمل والے کی جگہ اچھا والا پینا فلکس بنا لیا تو اب وہ کہہ رہا ہے کہ بھائی ہماری زبان نارمل پینا فلیکس کی ہوئی تھی اب وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے اپ اچھے والے پینا فلیکس کے پیسے منافع سے سے دو کیونکہ میں نے تو اچھا والا پینا فلیکس بنا لیا اور میں تو آپ کے کام میں بچت بھی نہیں رکھی یہ صرف دوستی میں کیا تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعی معاملہ سوال میں مذکور تفصیل کے مطابق ہوا ہو اس طور پر کہ سائل نے اپنے دوست کو نارمل معیار کا پینا فلیکس بنانے کا آرڈر دیا تھا، اور اس نے اسے قبول کرلیا تھا اور اسی کے مطابق قیمت بھی طے ہوچکی تھی، تو شرعاً دونوں کے درمیان عقدِ استصناع منعقد ہوچکا تھا۔ لہٰذا صانع (پینا فلکس بنانے والے) پر لازم تھا کہ وہ طے شدہ اوصاف کے مطابق پینا فلیکس تیار کرتا۔لیکن اگر اس نے اپنی غلطی سے یا اپنی طرف سے نارمل کی بجائے بہتر معیار کا پینا فلیکس تیار کر دیا، تو وہ اس بنیاد پر سائل سے اس کی اضافی قیمت یا فرق کی رقم کا مطالبہ نہیں کرسکتا، البتہ اگر سائل اپنی خوش دلی اور رضامندی سے بہتر معیار والے پینا فلیکس کی اضافی قیمت ادا کرنا چاہے یادونوں باہمی صلح ومصالحت کے ذریعے طے شدہ قیمت میں کچھ کمی بیشی کرکے کسی رقم کی ادائیگی پر اتفاق کرلیں تو ایسا کرنا جائز بلکہ بہتر اور افضل ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی فقہ البیوع: إذا کان المصنوع وقت التسلیم غیر مطابق للمواصفات، فإنہ یحق للمستصنع أن یرفضہ، أو أن یقبلہ بحالہ، فیکون من قبیل حسن الاقتضاء، ویجوز للطرفین أن یتصالحا علی القبول، ولو مع الحط من الثمن، أما إذا کان موافقا للمواصفات، فلیس فیہ خیار الرؤیۃ للمستصنع۔ (586/1)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94749کی تصدیق کریں
0     35
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات