حرمت مصاهرت

ماموں کا بھانجی کے ساتھ تعلق قائم ہونے سے اولادوں کے رشتہ کا حکم

فتوی نمبر :
93259
| تاریخ :
2026-03-15
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

ماموں کا بھانجی کے ساتھ تعلق قائم ہونے سے اولادوں کے رشتہ کا حکم

کیا ماموں کا بھانجی کیساتھ گناہ ہو جانے سے نسلیں آپس میں حرام ہوجاتی ہے ،کیا (0cd) کی بیماری میں گناہ ہوجانے سے شریعت اور حرام کا مسئلہ ہوجاتا ہے جب کہ پہلے ایسا نہ ہو ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ماموں بھانجی کے محرمات نسبیہ میں سے ہے اور یہ رشتہ باہم انتہائی احترام کا رشتہ ہے،لہذا ماموں کا بھانجی سے ناجائز تعلق قائم کرنا یا بدکاری کا مرتکب ہونا ایک سخت ترین گناہ اور انتہائی درجہ قبیح فعل ہے، تاہم اس فعل کی وجہ سے ان کی أولاد کا آپس میں ایک دوسرے سے نکاح حرام نہیں ہوتا، جبکہ (ocd :Obsessive-compulsive disorde) کی بیماری جس میں انسان کو غیر اختیاری طور پر بار بار برے خیالات اور وساوس آتے ہیں تو محض ان خیالات و وساوس آنے پر اگرچہ کوئی مواخذہ اور گناہ نہیں لیکن اگر کوئی شخص ان خیالات کو عملی جامہ پہنا کر کسی غیر شرعی فعل کا ارتکاب کرتا ہے تو اس کے عمل بد کے بقدر وہ اس کی سزا کا بھی مستحق قرار پائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکاۃ المصابیح: عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إن الله تعالى تجاوز عن أمتي ما وسوست به صدورها ما لم تعمل به أو تتكلم،(ج: 1،ص:26،رقم الحدیث: 63،مط: المکتب الاسلامی)
و فی الھندیۃ: (الباب الثالث في بيان المحرمات) وهي تسعة أقسام (القسم الأول المحرمات بالنسب) . وهن الأمهات والبنات والأخوات والعمات والخالات وبنات الأخ وبنات الأخت فهن محرمات نكاحا ووطئا ودواعيه على التأبيد،اھ(كتاب النكاح،القسم الأول المحرمات بالنسب،ج: 1،ص: 273،مط: دارالفکر)
و فی ردالمحتار: (تحت قوله: وحرم أيضا بالصهرية أصل مزنيته) قال في البحر: أراد بحرمة المصاهرة الحرمات الأربع حرمة المرأة على أصول الزاني وفروعه نسبا ورضاعا وحرمة أصولها وفروعها على الزاني نسبا ورضاعا كما في الوطء الحلال ويحل لأصول الزاني وفروعه أصول المزني بها وفروعها. اهـ.(كتاب النكاح،ج: 3،ص: 32،مط: دارالفکر)
و فی البحر الرائق: ويحل لأصول الزاني وفروعه أصول المزني بها وفروعها اھ(كتاب النكاح،فصل في المحرمات في النكاح،ج: 3،ص: 108،مط: دارالکتاب الاسلامی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93259کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • کیااپنی منگیتر کی والدہ کا ہاتھ پکڑنے سے حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونے کی صورت میں نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بیٹی کے سینے پر ہاتھ پھیرنےسے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ویڈیو کے ذریعہ حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کو شہوت کے ساتھ ہاتھ لگا نےسے کیا میاں بیوی کا نکاح ٹوٹ جائے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات