اذان و اقامت

اذان و اقامت کے الفاظ دو ، دو بار کہنےکا احادیث سے ثبوت

فتوی نمبر :
9199
| تاریخ :
2010-08-03
عبادات / نماز / اذان و اقامت

اذان و اقامت کے الفاظ دو ، دو بار کہنےکا احادیث سے ثبوت

نماز سے پہلے جو اقامت کہی جاتی ہے وہ حنفی لوگ ہر کلمہ دو بار ادا کرتے ہیں اور ابتداء میں اللہ اکبر چار بار ، جبکہ بخاری شریف اور مسلم شریف کی حدیث کے مطابق تو یہ ہے کہ شروع میں ’’اللہ اکبر‘‘ دو بار ، باقی سب کلمات ایک بار ادا کیے جائیں اور’’ قد قامت الصلاۃ‘‘ دو بار ، آپ براہِ کرم یہ بتایۓ کہ اس حدیث پر عمل کیوں نہیں؟ کیا آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے کہ کلمات دو ، دو بار ادا کیے جائیں؟ اگر ہے تو ہم کو بھی بتا دیں، حدیث ساتھ میں بھیجیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولاً تو یہ واضح ہو کہ احادیثِ مبارکہ کو صرف بخاری و مسلم یا صرف صحاحِ ستہ میں منحصر سمجھنا اور اسی کا مطالبہ کرنا یا دیگر کتب میں موجود احادیث کا انکار کرنا جہالت پر مبنی حرکت ہے۔
ثانیاً : مذہبِ حنفی سمیت مذاہبِ اربعہ برحق ہیں اور ان میں سے ہر ایک کے پاس ادلۂ اربعہ (یعنی کتاب ، سنت ، اجماعِ امت اور قیاسِ صحیح سے دلائل موجود ہیں، ان میں سے کسی ایک کی دلیل دیکھ کر دوسروں کی دلیل کو تلاش کیے بغیر اس پر معترض ہونا بھی جہالت ہی ہے، جبکہ یہ مذاہب خیر القرون کے زمانہ سے مروّج ہیں۔
ثالثاً :اذان و اقامت دو ، دو بار کہنے کا مذہب صرف احناف ہی کا نہیں، بلکہ سفیان ثوریؒ ، عبد اللہ بن مبارکؒ وغیرہ جلیل القدر محدثین کا بھی ہے اور ایک دو نہیں کئی روایاتِ حدیث ان کا مستدل ہیں ، جن میں اذان و اقامت ہر دو میں مذکورہ کلمات کو دو ، دو مرتبہ دہرانے کا واضح اور صریح حکم موجود ہے ، ذیل میں بطورِ نمونہ چند احادیث لکھی جارہی ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مصنف عبد الرزاق : عن الأسود بن يزيد : أن بلالا كان «يثني الأذان ، ويثني الإقامة ، و أنه كان يبدأ بالتكبير ، و يختم بالتكبير» اھ (1/ 462)۔
و فیه أیضا : عن الأسود ، عن بلال قال : «كان أذانه ، و إقامته مرتين مرتين» اھ (1/ 463)۔
و فیه أیضا : عن مسلم البطين قال : أخبرني من سمع مؤذن علي «يجعل الإقامة مرتين مرتين» اھ (1/ 463)۔
و فی مستخرج أبي عوانة : عن عبد الله بن زيد الأنصاري سمعت «أذان رسول الله صلى الله عليه و سلم فكان أذانه و إقامته مثنى مثنى» اھ (1/ 276)۔
و فی السنن الكبرى للبيهقي : قال : حدثنا أصحاب محمد صلى الله عليه و سلم أن عبد الله بن زيد الأنصاري جاء إلى النبي صلى الله عليه و سلم قال : يا رسول الله : " رأيت في المنام رجلا قام على جذم حائط فأذن مثنى و أقام مثنى اھ (1/ 618)۔
و فی سنن الترمذي : عن عبد الله بن زيد ، قال : كان أذان رسول الله صلى الله عليه و سلم شفعا شفعا في الأذان و الإقامة . (إلی قوله) و قال بعض أهل العلم : الأذان مثنى مثنى ، و الإقامة مثنى مثنى . و به يقول سفيان الثوري ، و ابن المبارك ، و أهل الكوفة . اھ (1/ 266)۔
و في شرح معاني الآثار : عن سويد بن غفلة ، قال : «سمعت بلالا ، يؤذن مثنى و يقيم مثنى» فهذا بلال قد روي عنه في الإقامة ما يخالف ما ذكر أنس، و في حديث «أبي محذورة أن رسول الله صلى الله عليه و سلم» علمه الإقامة مثنى مثنى " اھ (1/ 134)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اویس شریف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 9199کی تصدیق کریں
2     4326
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے اور مسجد میں اذان دیئے بغیر جماعت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان سے قبل نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قصداً گناہ کبیرہ یا حرام کام کرنے سے انسان کافر ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں نماز کے دوران ایکو ساؤنڈ کا استعمال - اذان کے الفاظ کھینچنا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • داڑھی منڈھے شخص کی اذان واقامت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • کیا اذان کے وقت جھاڑو دینے سے رزق کم ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان یا اقامت کے وقت انگوٹھے نہ چومنا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں مؤذن کے بجائے پہلے سے ریکارڈ شدہ اذان

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مقتدی کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • دفتر میں نماز باجماعت سے قبل اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • قبرستان میں بنی ہوئی مسجد میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 0
  • مؤذن کی موجودگی میں غیر شرعی داڑھی والے کی اذان و اقامت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 1
  • اگرموذن سے اقامت کے چندکلمات چھوٹ جائےتواس کا اعادہ کیسے ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان فجر میں الصلاۃ خیر من النوم کا اضافہ بدعت ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • تہجد کے لیے اذان کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان دی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • گھرمیں امامت کے لئے آذان دیناضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • فجر کی اذان کا وقت

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے اختتام میں’’ لا الٰہ إلا اللہ‘‘ کے جواب میں ’’محمد رسول اللہﷺ‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 4
  • کسی اور شخص کا اقامت کہنے کے لیے کیا مؤذن کی اجازت ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • مارکیٹ میں نماز کے اوقات میں ریکارڈ شدہ اذان سنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • وہ اوقات و حالات کہ جن میں اذان کا جواب نہیں دینا ہوتا یا نہ دینے کی گنجائش ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 1
  • جمعہ کی پہلی اذان کو مؤخر کرنا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کا جواب زبان سے دینا ضروری ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قرآن کی تلاوت کرنا-قرآن مجید کا ہاتھ سے گرجانا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
Related Topics متعلقه موضوعات