السلام علیکم! محترم میرے موبائل پر میسج کے ذریعے ایک سوال آیا ہے اور وہ یہ ہے کہ ’’وہ کون سا کام ہے جو اللہ کو بہت پسند تھا، لیکن نبی پاک ﷺ نے کبھی نہیں کیا، جواب: اذان، مہربانی فرماکر اس کی وضاحت فرمادیں۔
آپ ﷺ سے اذان دینا ثابت ہے، جیسا کہ درج ذیل حوالہ جات سے واضح ہے، اس لیے مذکور سوال و جواب درست نہیں۔
ففی تقریرات الرافعی علی حاشية بن عابدین من المجلد الاوّل: وفی السراج روی عقبة بن عامر قال کنت مع رسول اللہ ﷺ فی سفر فلما زالت الشمس أذن وأقام وصلی الظہر وقال السیوطی ظفرت بحدیث اٰخر مرسل أخرجه سعید بن منصور فی سننه قال أذن رسول اللہ ﷺ مرة فقال حی علی الفلاح وهذہ رواية لا تقبل التأویل۔ اھـ (ص۴۴) واللہ اعلم بالصواب!