اذان و اقامت

مقتدی کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
34575
| تاریخ :
2018-05-23
عبادات / نماز / اذان و اقامت

مقتدی کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام درج ذیل مسائل نماز کے بارے میں کہ:
۱۔ جب ہم ظہر اور مغرب کی نماز امام کے پیچھے پڑھے ہو، ہمیں صرف امام کی قرأت کو سننا چاہیے یا ہمیں بھی سارے رکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنی چاہیے یا صرف تیسری اور چوتھی رکعات میں؟
۲۔ سنتِ مؤکدہ میں ہمیں سورہ فاتحہ اور کوئی بھی سورۃ پڑھنی چاہیے تیسری اور چوتھی رکعات میں۔
۳۔ اگر کسی کو پیشاب کے قطرے کا مسئلہ ہو مثال کے طور پر استنجاء اور وضو کے بعد مسجد جاتے وقت یا نماز کے دوران پیشاب کے قطرے آتے ہو تو اُسے اس حالت میں دوبارہ وضو کرنا ہو گا؟ یہ مسئلہ مستقل ہے اور لاعلاج ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ احادیث صحیحہ کی روشنی میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے مقتدی کے لیے حکم یہ ہے کہ امام کے پیچھے نہ سورۃ فاتحہ پڑھے اور نہ ہی کوئی اور سورۃ پڑھے خواہ امام آہستہ قرأت کر رہا ہو یابلند آواز سے۔
۲۔ سنن مؤکدہ ہوں یا غیر مؤکدہ ان کی ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورۃ ملانا واجب ہے۔
۳۔ اگر کسی شخص کو پیشاب کے قطر ے آتے ہو اور اس کو اتنا وقت بھی نہ ملے کہ وقت کی فرض و واجب نماز طہارت کے ساتھ پڑھ سکے تو یہ معذور سمجھا جائیگا اور معذور کا حکم یہ ہے کہ ہر نماز کے وقت تازہ وضو کر کے نماز ادا کیا کر ے اور اس دوران پیشاب کے قطروں کی وجہ سے دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں، اگر وہ شرعاً معذور نہیں ہو تو جب پیشاب کے قطرےخارج ہو جائیں تو اس کا وضو ٹوٹ جائیگا، دوباہ نیا وضو کرنا ضروری ہوگا، اس کے بغیر نماز نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (فإن قرأ كره تحريما) وتصح في الأصح. وفي درر البحار عن مبسوط خواهر زاده أنها تفسد ويكون فاسقا، وهو مروي عن عدة من الصحابة فالمنع أحوط (بل يستمع) إذا جهر (وينصت) إذا أسر «لقول أبي هريرة - رضي الله عنه - كنا نقرأ خلف الإمام فنزل - {وإذا قرئ القرآن فاستمعوا له وأنصتوا} [الأعراف: 204]-» اھ (1/ 544)
كما في حاشية ابن عابدين: (قوله ومنها القراءة) أي قراءة آية من القرآن، وهي فرض عملي في جميع ركعات النفل والوتر وفي ركعتين من الفرض كما سيأتي متنا في باب الوتر والنوافل. وأما تعيين القراءة في الأوليين من الفرض فهو واجب، وقيل سنة لا فرض كما سنحققه في الواجبات، وأما قراءة الفاتحة والسورة أو ثلاث آيات فهي واجبة أيضا كما سيأتي اھ (1/ 446)
كما في الفتاوى الهندية: المستحاضة ومن به سلس البول أو استطلاق البطن أو انفلات الريح أو رعاف دائم أو جرح لا يرقأ يتوضئون لوقت كل صلاة ويصلون بذلك الوضوء في الوقت ما شاءوا من الفرائض والنوافل هكذا في البحر الرائق. اھ (1/ 41)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اشرف حاتم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 34575کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے اور مسجد میں اذان دیئے بغیر جماعت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان سے قبل نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قصداً گناہ کبیرہ یا حرام کام کرنے سے انسان کافر ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں نماز کے دوران ایکو ساؤنڈ کا استعمال - اذان کے الفاظ کھینچنا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • داڑھی منڈھے شخص کی اذان واقامت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • کیا اذان کے وقت جھاڑو دینے سے رزق کم ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان یا اقامت کے وقت انگوٹھے نہ چومنا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں مؤذن کے بجائے پہلے سے ریکارڈ شدہ اذان

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مقتدی کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • دفتر میں نماز باجماعت سے قبل اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • مؤذن کی موجودگی میں غیر شرعی داڑھی والے کی اذان و اقامت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 1
  • قبرستان میں بنی ہوئی مسجد میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 0
  • اگرموذن سے اقامت کے چندکلمات چھوٹ جائےتواس کا اعادہ کیسے ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان فجر میں الصلاۃ خیر من النوم کا اضافہ بدعت ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان دی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • تہجد کے لیے اذان کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • گھرمیں امامت کے لئے آذان دیناضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • فجر کی اذان کا وقت

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے اختتام میں’’ لا الٰہ إلا اللہ‘‘ کے جواب میں ’’محمد رسول اللہﷺ‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 4
  • کسی اور شخص کا اقامت کہنے کے لیے کیا مؤذن کی اجازت ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • مارکیٹ میں نماز کے اوقات میں ریکارڈ شدہ اذان سنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • وہ اوقات و حالات کہ جن میں اذان کا جواب نہیں دینا ہوتا یا نہ دینے کی گنجائش ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 1
  • اذان کا جواب زبان سے دینا ضروری ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قرآن کی تلاوت کرنا-قرآن مجید کا ہاتھ سے گرجانا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • کیا بناء داڑھی کے اذان و اقامت دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
Related Topics متعلقه موضوعات