وقف

واقف کے بیٹے کا وقف جگہ میں ذاتی تصرف کرنا

فتوی نمبر :
91564
| تاریخ :
2026-01-31
معاملات / امانات / وقف

واقف کے بیٹے کا وقف جگہ میں ذاتی تصرف کرنا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے میں کہ ہمارے محلے میں ایک مسجد ہے ، جسکے دو حصے ہیں، مغربی حصہ کی زمین اونچی ہے یہ زید کا وقف کردہ حصہ ہے ، اور اس کے ساتھ دوسرا جو مشرقی حصہ ہے وہ اس طرح نشیبی ہے کہ اس کی چھت مغربی حصے کے فرش کے برابر ہے ، اور یہ حصہ بکر کا وقف کردہ ہے ، یہ دونوں واقف انتقال فرما چکے ہیں،

مسجد کے ان دونوں حصوں کے لئے مسجد کے نام سے چندے ہوئے ہیں، تقریبا سن 2011 سے یہ مسجد اس طرح آباد ہے ، کہ مغربی اوپر والے حصے میں باجماعت نمازیں اور اعتکاف کا سلسلہ چلتا رہا ہے ، اور مشرقی حصے میں محلے کے بچے قاری صاحب سے سبق پڑھتے آئے ہیں،

البتہ گرمی سردی کے کچھ مہینوں میں تازہ ہوا یا دھوپ کے لئے مشرقی حصے کی چھت پر نمازیں پڑھی جاتی رہی ہیں،
اور بوقت ضرورت نچلے مشرقی حصے میں اعتکاف بھی ہوتا رہا ہے ،


اب کچھ اختلافات سامنے آنے کے بعد محلے والے تو کہتے ہیں کہ یہ نچلا مشرقی حصہ بھی مسجد ہی کے لیے وقف ہے ، لیکن بکر کا بیٹا اپنی طرف سے تحریرا کہتا ہے ، کہ نچلے حصے کا وقف ہمارے مرحوم والد کی طرف سے اس طرح تھا ، کہ اس نچلے مشرقی حصہ کی زمین تو مسجد کے لئے وقف ہے، البتہ اس میں میرا مدرسہ ہوگا ، ( اصل واقف کی طرف سے اس طرح کی کوئی مصدقہ دستاویز موجود نہیں ہے)اور نچلے حصے پر بایں معنی تصرف رکھنے کا دعویدار ہے، کہ میں خود اس میں پڑھائی کروں یا کسی اور قاری صاحب کو رکھوں یا نکالوں، اہل محلہ کا اس سے کوئی سروکار نہیں ہوگا ، اور میری اجازت کے بغیر کوئی یہاں بچوں کو پڑھا نہیں سکتا ،

تعمیر کے وقت اگر اس طرح کی تفصیل کا علم اہل محلہ کو ہوتا تو وہ کبھی بھی مسجد کے نام کا چندہ اس حصہ پر نہ لگاتے اور نہ اس کے کام میں اپنے آپ کو تھکاتے،

تو اب اس مذکورہ تفصیل کے بعد معلوم یہ کرنا ہے ، کہ

(1) اگر یہ نچلا مشرقی حصہ بکر کی طرف سے اصلا مسجد کے لئے وقف ہو ، تو اس میں بکر کے بیٹے کا اپنا ملکیتی اور ذاتی تصرف پر مبنی مدرسہ چلانے کا کیا حکم ہے ،

(2) اور اگر وقف بکر کے بیٹے کے کہنے کے مطابق ہی ہو ،تو پھر اس طرح وقف کرنا شرعا درست ہے ، کہ جگہ تو مسجد کے لئے ہوگی ، البتہ اس میں واقف کی اولاد کے ذاتی تصرف کا مدرسہ ہوگا ؟

(3) اور اس صورتحال میں اس حصے پر مسجد کی باجماعت نماز اور اعتکاف کے حوالے سے بعض حضرات کو تردد ہے ، تو اس پر مسجد کی نماز اور اعتکاف کا کیا حکم ہے؟
بینوا توجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگر مذکورہ مشرقی حصہ واقعتا ًمسجد کے لیے شرعی طور پر باقاعدہ وقف کیا گیا ہو تو وقف ہو جانے کے بعد وہ واقف کی ملکیت سے نکل چکا ہے،چنانچہ اس کے بعد اس حصہ مسجد میں واقف کی اولاد کا ذاتی تصرف کرتے ہوئے مدرسہ قائم کرنا شرعاً جائز نہیں،جس سے احتراز لازم ہے۔ البتہ اگر واقف نے وقف کرتے وقت اس میں مدرسہ قائم کرنے کی خصوصی شرط رکھی ہو، تو اس شرط کا حکم واقف کے الفاظ وقف اور شواہد کی روشنی میں متعین ہوگا، نیز اس جگہ پر اعتکاف کا حکم بھی اسی پر موقوف ہے۔ تاہم چونکہ اس بارے میں فریقین میں نزاع ہے، اور دارالافتاء جامعہ بنوریہ متنازع معاملات میں محض ایک فریق کا بیان سن کر فتوی جاری نہیں کرتا ، اس لیے ایک فریق کے بیان پر فتویٰ دینا ممکن نہیں ۔ لہذا دونوں فریق تمام متعلقہ دستاویزات اور گواہان کے ساتھ کسی مستند دارالافتاء میں حاضر ہو کر باہمی مصالحت سے معاملہ طے کرائیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الفتاوى الهندية : إذا جعل أرضا له مسجدا وشرط من ذلك شيئا لنفسه لا يصح بالإجماع، كذا في المحيط واتفقوا على أنه لو اتخذ مسجدا على أنه بالخيار جاز الوقف وبطل الشرط، كذا في الفتاوى.اھ ( [الفصل الأول فيما يصير به مسجدا وفي أحكامه وأحكام ما فيه]ج:2، ص:457، مط: دار الفكر بيروت)۔
و فیھا ایضاً: من بنى مسجدا لم يزل ملكه عنه حتى يفرزه عن ملكه بطريقة ويأذن بالصلاة أما الإفراز فلا؛ لأنه لا يخلص لله تعالى إلا به، كذا في الهداية.اھ .( [الفصل الأول فيما يصير به مسجدا وفي أحكامه وأحكام ما فيه]ج:2، ص:454، مط: دار الفكر بيروت)۔
و فی البحر الرائق شرح كنز الدقائق : ومن بنى مسجدا لم يزل ملكه حتى يفرزه عن ملكه بطريقه ويأذن بالصلاة فيه وإذا صلى فيه واحد زال ملكه( [فصل اختص المسجد بأحكام تخالف أحكام مطلق الوقف] ج:5، ص:268، مط: دار الكتاب الإسلامي)۔
و فی حاشية رد المحتار على الدر المختار :ومحل الخلاف في غير وقف المسجد حتى لو اتخذ مسجدا على أنه بالخيار جاز والشرط باطل. اهـ. (قوله: ولا ذكر معه اشتراط بيعه إلخ) في الخصاف لو قال: على أن لي إخراجها من الوقف إلى غيره أو على أن أهبها وأتصدق بثمنها، أو على أن أهبها لمن شئت أو على أن أرهنها متى بدا لي وأخرجها عن الوقف بطل الوقف، ثم ذكر أن هذا في غير المسجد، أما المسجد لو اشترط إبطاله أو بيعه صح وبطل الشرط.( [مطلب قد يثبت الوقف بالضرورة] ج:4، ص: 342 ،دار الفكر – بيروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91564کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ قبرستان میں لوگوں کے گزرنے کے لئے مستقل راستہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کے وضو خانے پر امام کی رہائش گاہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ قبرستان کے اوپر مسجد تعمیر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کو وقف اور مسجدِ شرعی بنانے کیلئے کیا کیا جائے ؟

    یونیکوڈ   وقف 1
Related Topics متعلقه موضوعات