قرآن و حدیث کے آداب و احکام

شریعت پر عمل نہ کرنے والے کو قرآن کی تلاوت کا ثواب کیوں ملتا ہے؟

فتوی نمبر :
90435
| تاریخ :
2025-12-31
آداب / شعائر اسلام / قرآن و حدیث کے آداب و احکام

شریعت پر عمل نہ کرنے والے کو قرآن کی تلاوت کا ثواب کیوں ملتا ہے؟

السلام علیکم ، قرآن پاک میں مذکور اللہ کے احکام کی نافرمانی کرنے والے شخص کو کیا تلاوت کا ثواب ملتا ہے؟ اگر ملتا ہے تو اس کا کیا جواز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جس طرح نافرمان شخص کو نافرمانی کے ارتکاب کی وجہ سے اس نافرمانی کا گناہ ہوتا ہے، اسی طرح عبادات میں سے کسی عبادت پر اسے ثواب بھی ملتا ہے، اور یہ اللہ رب العزت کی سنت ہے، جبکہ تلاوت بھی ایک عبادت ہے،اس لیے اس کے کرنے پر بھی انشاءاللہ اسے ثواب حاصل ہوگا،لیکن بحیثیت مسلمان عبادات اور نیک اعمال کے اہتمام کے ساتھ ساتھ ہمیں گناہوں سے بچنا بھی ضروری ہے،اس لیے گناہوں میں مبتلا شخص کو حکمت کے ساتھ سمجھانے اور اس کے حق میں ہدایت کے دعاؤں کا اہتمام چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى: وَمَن يَعۡصِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُۥ يُدۡخِلۡهُ نَارًا خَٰلِدٗا فِيهَا وَلَهُۥ عَذَابٞ مُّهِينٞ 14 (النساء: 14)
وقال أيضا: وَمَن يَعۡصِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ فَقَدۡ ضَلَّ ضَلَٰلٗا مُّبِينٗا (الأحزاب: 36)
وقال أيضا: وَمَن يَعۡصِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ فَإِنَّ لَهُۥ نَارَ جَهَنَّمَ خَٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًا (الجن: 23)
وفي صحيح مسلم: أبو أمامة الباهلي. قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول "‌اقرؤوا ‌القرآن. ‌فإنه ‌يأتي ‌يوم ‌القيامة شفيعا لأصحابه. (باب فضل قراءة القرآن وسورة البقرة، ج: 1، ص: 553، الرقم: 804، ط: مطبعة عيسى البابي الحلبي وشركاه، القاهرة)
وفي سنن الترمذي: عبد الله بن مسعود يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "‌من ‌قرأ ‌حرفا ‌من ‌كتاب ‌الله، ‌فله ‌به ‌حسنة، والحسنة بعشر أمثالها، لا أقول الم حرف، ولكن ألف حرف، ولام حرف، وميم حرف" (أبواب فضائل القرآن، ج: 5، ص: 176، الرقم: 3135، ط: دار الرسالة العالمية)
وفي فضائل القرآن لأبي عبيد القاسم بن سلام: عن عبد الله بن مسعود، قال: مثل الذي يقرأ القرآن، ولا يعمل به، كمثل الريحانة ريحها طيب. (باب ما جاء في مثل القرآن وحامله والعامل به والتارك له، ص: 387، ط: دار ابن كثير دمشق، بيروت)
وفيه أيضا: عن أبي سعيد الخدري، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " تعلموا القرآن واسألوا الله به قبل أن يتعلمه قوم يسألون به الدنيا، فإن القرآن يتعلمه ثلاثة نفر: رجل يباهي به، ورجل يستأكل به، ورجل يقرؤه لله عز وجل " (باب القارئ يستأكل بالقرآن ويرزأ عليه الأموال، ص: 205، ط: دار ابن كثير دمشق بيروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90435کی تصدیق کریں
0     126
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآنِ کریم کو چھونے کیلئے وضو ضروری ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • قرآنی سورتوں پر مشتمل کتاب بغیر وضو کے چھونا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • کیا فرشتے قرآن پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 3
  • سورۃ ملک کی فضیلت کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • تبلیغی جماعت اور اننچاس کروڑ کے ثواب کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • قرآن کے بوسیدہ اوراق کا حکم - مقدس اوراق کو جلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 3
  • محض بھول جانے کی خوف سے بچوں کو حفظ نہ کرانا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • حافظہ قرآن کا شادی کے بعد قرآن یاد نہ کرسکنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • موبائل میں موجود قرآن کریم کے ساتھ باتھ روم جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • دوران تلاوت قرآن کریم کی صفحات پرموبائل یا کوئی وزنی چیزرکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • قرآن کا مستند انگلش ترجمہ کونسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • تعددازواج سے متعلق قرآن وحدیث کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • بغیر وضو کے قرآن کو غلطی سے چھونے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • اوراق مقدسہ کو جلاکردفن کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • غیرمسلم کو پڑھاناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • روز ایک حدیث و آیت کی ایس ایم ایس سروس

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • اسکرین پر قرآنِ کریم کی تلاوت کے لیے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • کیا غیر مسلم کو قرآن پاک دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • قرآنِ کریم گرنے کی صورت میں کتنا فدیہ یا کفارہ دے؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • اسکرین سے دیکھ کر بغیر وضو ، قرآن پاک پڑھنا-جنابت (ناپاکی) کی حالت میں قرآن سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • بے وضو شخص کیلئے موبائل پر تلاوتِ قرآن مجید کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • نئی عمارت وغیرہ پر بطورِ تبرک قرآنی کلمات لکھوانا

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • آفس میں کرسی پر بیٹھ کر جوتے پہنے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • موبائل میں قرآن پڑھنا - کیا ثواب ملے گا؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات