(+92) 0317 1118263

قرآن و حدیث کے آداب و احکام

تبلیغی جماعت اور اننچاس کروڑ کے ثواب کی تحقیق

فتوی نمبر :
36681
| تاریخ :
2019-02-07

تبلیغی جماعت اور اننچاس کروڑ کے ثواب کی تحقیق

(۱) تبلیغی حضرات 49 کروڑ والی حدیث کا تذکرہ کرتے ہیں، کیا یہ حدیث ہے اور کس کتاب میں ہے؟
(۲) کیا سفر میں ہمیشہ سنتیں پڑھنا درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) دین کی اشاعت و تبلیغ یا تحصیل علم دین یا جہاد فی سبیل اللہ وغیرہ میں نکلنے یا لگنے والے کے نماز، روزہ، ذکر وغیرہ کے بارے میں ایسی کوئی صریح حدیث تو نہیں ملی جس کے الفاظ سے صاف صاف ثابت ہو کہ ایک نماز اور ایک تسبیح وغیرہ کا ثواب انچاس کروڑ کے برابر ملتا ہے، البتہ ایک حدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں نکل کر (اپنی ذات پر) خرچ کرنے والے کو ایک درہم کے بدلے میں سات لاکھ درہم خرچ کرنے کا ثواب ملتا ہے۔
اور دوسری حدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں نکل کر نماز، روزہ، ذکر کا ثواب اللہ کی راہ میں روپیہ خرچ کرنے سے سات سو گناہ زیادہ ثواب ملتا ہے، اس طرح سات لاکھ کو سات سو میں ضرب دینے سے انچاس کروڑ بن جاتے ہیں،ا س حساب سے اللہ کے راستے میں (تعلیم دین، جہاد، اور تبلیغ) میں نکلنے والوں کیلئے نماز، روزہ، ذکر و تسبیح کا ثواب انچاس کروڑ گنا بنتا ہے، لیکن اوّل یہ دونوں حدیثیں سنداً ضعیف ہیں اس لئے ان سے استدلال اور ان کے ضعف پر تنبیہ کئے بغیر ان کی تشہیر عام طور پر جائز نہیں، اگر ان دونوں حدیثوں کو صحیح بھی تسلیم کرلیا جائےتو فی سبیل اللہ کے مفہوم میں درس و تدریس، تحصیلِ علم دین، وعظ و نصیحت، اصلاحِ باطن، دعوت وتبلیغ، خواہ تبلیغی جماعت کے ذریعہ ہو یا کسی اور طریقہ سے اسی طرح اللہ کے راستے میں جہاد کیلئے نکلنا اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر وغیرہ کے تمام شعبے شامل ہیں ان سب کیلئے یہ ثواب ثابت ہوگا یہ ثواب صرف تبلیغی جماعت کے ساتھ خاص نہیں جماعت کے ساتھ نکلنے میں اس ثواب کو خاص کرنا جیسا کہ عام عوام میں مشہور ہے محض جہالت اور کم علمی کی بات ہے۔

(۲) سفر میں بھی سنتیں پڑھنا سنت ہے، سنتیں سفر میں معاف نہیں ہوتیں، اِلّا یہ کہ اگر گاڑی وغیرہ نکلنے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں سنت چھوڑنا بھی درست ہوتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سُنَن ابن ماجۃ: حدثنا ہارون بن عبد اللہ الحمال قال: حدثنا ابن أبی فدیک، عن الخلیل بن عبد اللہ، عن الحسن، عن علی بن أبی طالب، وأبی الدرداء، وابی ہریرۃ، وابی امامۃ الباہلی، وعبد اللہ بن عمر، وعبد اللہ بن عمرو، وجابر بن عبد اللہ، وعمران بن الحصین کلہم یحدث، عن رسول اللہ ﷺ انہ قال: من أرسل بنفقۃ فی سبیل اللہ وأقام فی بیتہ، فلہ بکل درہم سبعمائۃ درہم، ومن غزا بنفسہ فی سبیل اللہ، وأنفق فی وجہ ذلک، فلہ بکل درہم سبعمائۃ ألف درہم، ثم تلا ہذہ الآیۃ: ﴿واللہ یضاعف لمن یشاء﴾ ۔ (ص۱۹۸)۔
وفی سنن ابی داؤد: عن سہل بن معاذ عن أبیہ قال: قال رسول اللہ ﷺ إن الصلاۃ والصیامَ والذکر یُضاعف علی النفقۃِ فی سبیل اللہ بسبع مئۃ ضِعْفٍ۔ الخ (ج۱، ص۳۶۰)۔

وفی الہندیۃ: ولا قصر فی السنن کذا فی محیط السرخسی وبعضہم جوّزوا للمسافر ترک السنن والمختار أنہ لا یأتی بہا فی حال الخوف ویأتی بہا فی حال القرار والأمن ہکذا فی الوجیز للکردری۔ الخ (ج۱، ص۱۳۹)۔ واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ذاکراللہ امان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 36681کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
کیا فرشتے قرآن پڑھ سکتے ہیں؟ 34551 2926 عورت کیلئے ناپاکی میں قرآن مجید کو چھونا اور اس کی تلاوت کرنا 31698 847 سورۃ ملک کی فضیلت کی تحقیق 40960 1013 تبلیغی جماعت اور اننچاس کروڑ کے ثواب کی تحقیق 36681 3404 محض بھول جانے کی خوف سے بچوں کو حفظ نہ کرانا 41595 782 قرآن کے بوسیدہ اوراق کا حکم - مقدس اوراق کو جلانا 34570 1259 حافظہ قرآن کا شادی کے بعد قرآن یاد نہ کرسکنا 27893 583 دوران تلاوت قرآن کریم کی صفحات پرموبائل یا کوئی وزنی چیزرکھنا 39941 1160 تعددازواج سے متعلق قرآن وحدیث کا حکم 38987 596 قرآن کا مستند انگلش ترجمہ کونسا ہے؟ 33524 1162 موبائل میں موجود قرآن کریم کے ساتھ باتھ روم جانا 33912 650 غیرمسلم کو پڑھاناجائزہے؟ 29339 548 بغیر وضو کے قرآن کو غلطی سے چھونے کا کفارہ 6250 486 اوراق مقدسہ کو جلاکردفن کرنے کاحکم 36002 700 روز ایک حدیث و آیت کی ایس ایم ایس سروس 25646 499 قرآنِ کریم گرنے کی صورت میں کتنا فدیہ یا کفارہ دے؟ 7247 666 کیا غیر مسلم کو قرآن پاک دے سکتے ہیں؟ 5976 377 موبائل میں قرآن بلاوضو چھونا اور بیت الخلاء میں اس موبائل کو لیجانا 23680 509 موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟ 3734 376 موبائل میں قرآن پڑھنا - کیا ثواب ملے گا؟ 25226 915 نئی عمارت وغیرہ پر بطورِ تبرک قرآنی کلمات لکھوانا 7155 366 جیب میں رکھے قرآن کریم کے ساتھ بیت الخلاء میں جانا 60481 766 قرآن پڑھتے وقت سرڈھانکنا 60784 443 قرآنی آیات کا ترجمہ یا اسماءِ محترمہ ہونے والے اوراق کا حکم 36460 388 کسی عالم دینِ یا قاریءِ قرآن کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنا 60591 343