(+92) 0317 1118263

قرآن و حدیث کے آداب و احکام

کسی عالم دینِ یا قاریءِ قرآن کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنا

فتوی نمبر :
60591
| تاریخ :
2005-03-24

کسی عالم دینِ یا قاریءِ قرآن کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام درج ذیل حدیث کے بارے میں کہ ایک شخص کسی عالمِ دین، یا قاریءِ قرآن کے بارے میں قبیح اور شنیع الفاظ مثلاً فرعون ، بش، کلنٹن ، ٹونی بلیر اور" مرغی انڈوں پر بیٹھی ہے" تو ایسے شخص کے بارے میں قرآن و سنت کی روشنی میں کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی عالمِ دین اور قاریءِ قرآن کی ان مذکور الفاظ کے ساتھ توہین کرنا اگر محض اس کے علمِ دین کی وجہ سے ہو تو یہ صراحۃً کفر ہے اور ایسا بولنے والے پر تجدیدِ ایمان کے ساتھ تجدیدِ نکاح بھی لازم ہے، اور اگر اپنی ذاتی دشمنی کی وجہ سے یہ الفاظ کہے تو اگر چہ یہ کفر تو نہیں، مگر کسی مسلمان کے لیے یہ الفاظ استعمال کرنا چہ جائیکہ وہ عالم بھی ہو ، بہت سخت خطرناک اور کبیرہ گناہ ہے اس قسم کے الفاظ استعمال کرنے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی البحر الرائق: و من أبغض عاملا (عالما) من غير سبب ظاهر خيف عليه الكفر و لو صغر الفقيه أو العلوي قاصدا الاستخفاف بالدين كفر لا إن لم يقصده اه(5/ 134)۔
ففی بريقة محمودية في شرح طريقة محمدية و شريعة نبوية في سيرة أحمدية: قَالَ فِي الْأَشْبَاهِ الِاسْتِهْزَاءُ بِالْعِلْمِ وَ الْعُلَمَاءِ كُفْرٌ، وَ عَنْ مُنْيَةِ الْمُفْتِي تَخْفِيفُ الْعِلْمِ وَ الْعُلَمَاءِ كُفْرٌ، وَ عَنْ الْخِزَانَةِ مَنْ أَذَلَّ الْعُلَمَاءَ يُنْفَى مِنْ الْبَلَدِ بَعْدَ تَجْدِيدِ الْإِيمَانِ، وَ عَنْ مَجْمُوعِ النَّوَازِلِ إهَانَةُ عُلَمَاءِ الدِّينِ كُفْرٌ، وَ عَنْ الْمُحِيطِ إنْ شَتَمَ عَالِمًا فَقَدْ كَفَرَ فَتَطْلُقُ امْرَأَتُهُ اه(3/ 93)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60591کی تصدیق کریں
0     343
متعلقه فتاوی
( view all )
کیا فرشتے قرآن پڑھ سکتے ہیں؟ 34551 2926 عورت کیلئے ناپاکی میں قرآن مجید کو چھونا اور اس کی تلاوت کرنا 31698 847 سورۃ ملک کی فضیلت کی تحقیق 40960 1013 تبلیغی جماعت اور اننچاس کروڑ کے ثواب کی تحقیق 36681 3403 محض بھول جانے کی خوف سے بچوں کو حفظ نہ کرانا 41595 782 قرآن کے بوسیدہ اوراق کا حکم - مقدس اوراق کو جلانا 34570 1259 حافظہ قرآن کا شادی کے بعد قرآن یاد نہ کرسکنا 27893 583 دوران تلاوت قرآن کریم کی صفحات پرموبائل یا کوئی وزنی چیزرکھنا 39941 1160 تعددازواج سے متعلق قرآن وحدیث کا حکم 38987 596 قرآن کا مستند انگلش ترجمہ کونسا ہے؟ 33524 1162 موبائل میں موجود قرآن کریم کے ساتھ باتھ روم جانا 33912 650 غیرمسلم کو پڑھاناجائزہے؟ 29339 548 بغیر وضو کے قرآن کو غلطی سے چھونے کا کفارہ 6250 486 اوراق مقدسہ کو جلاکردفن کرنے کاحکم 36002 700 روز ایک حدیث و آیت کی ایس ایم ایس سروس 25646 499 قرآنِ کریم گرنے کی صورت میں کتنا فدیہ یا کفارہ دے؟ 7247 666 کیا غیر مسلم کو قرآن پاک دے سکتے ہیں؟ 5976 377 موبائل میں قرآن بلاوضو چھونا اور بیت الخلاء میں اس موبائل کو لیجانا 23680 509 موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟ 3734 376 موبائل میں قرآن پڑھنا - کیا ثواب ملے گا؟ 25226 915 نئی عمارت وغیرہ پر بطورِ تبرک قرآنی کلمات لکھوانا 7155 366 جیب میں رکھے قرآن کریم کے ساتھ بیت الخلاء میں جانا 60481 766 قرآن پڑھتے وقت سرڈھانکنا 60784 443 قرآنی آیات کا ترجمہ یا اسماءِ محترمہ ہونے والے اوراق کا حکم 36460 388 کسی عالم دینِ یا قاریءِ قرآن کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنا 60591 343