کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ موبائل فون میں اگر ہمارے پاس دوستوں، گھر والوں کی تصویریں، رنگ ٹون اور گانے بھرے ہوئے ہوں تو کیا ہم قرآن مجید کی تلاوت وغیرہ بھروا سکتے ہیں؟
موبائل کی میموری میں قرآنِ کریم کا محفوظ کرنا اس صورت میں بھی اگرچہ جائز ہے، مگر اس طرح اس کا گانوں اور تصاویر کے ساتھ اجتماع بے ادبی سے خالی نہیں، اس لیے تلاوت محفوظ کرنے کے بعد گانوں کو ختم کر دینا چاہیے۔
قال اللہ تعالیٰ: ﴿قُلْ لَا يَسْتَوِي الْخَبِيثُ وَالطَّيِّبُ وَلَوْ أَعْجَبَكَ كَثْرَةُ الْخَبِيثِ فَاتَّقُوا اللَّهَ يَاأُولِي الْأَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾ (المائدة: 100) والله أعلم بالصواب!
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0