(+92) 0317 1118263

قرآن و حدیث کے آداب و احکام

عورت کیلئے ناپاکی میں قرآن مجید کو چھونا اور اس کی تلاوت کرنا

فتوی نمبر :
31698
| تاریخ :

عورت کیلئے ناپاکی میں قرآن مجید کو چھونا اور اس کی تلاوت کرنا

کیا فر ماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں
ایک دینی ادارے کو بالغہ بچیوں کو حفظ قر آن پڑھانے کے حوا لے سے مندر جہ ذیل مسائل درپیش ہیں
(۱) ایام خاص میں کلاس نہ پڑھنے کی وجہ سے منزلیں بھول جاتی ہے ۔
(۲) اسکول سے مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے چھٹیوں کی عادت بنتی ہے ۔
(۳) شرعی مسائل سے لا علمی کی وجہ سے دس دن سے بھی زیادہ چھٹیاں ہوتی ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا ادارہ یہ کر سکتا ہے کہ ایام خاص میں بچیاں ایک الگ کپڑے سے قرآن مجید کو پکڑیں اور پینسل سے اوراق پلٹیں اور سماعت ، زبان ہلائے بغیر قرآن مجید میں توجہ دیں یا آ یات مبارکہ کو توڑ کے ساتھ پڑھیں؟برائے مہربانی شر عی نقطہ نظر سے رہنمائی فرمائیں، نوازش ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عورت کیلئے حالت حیض میں قرآن مجید کو چھونا اور اس کی تلاوت کرنا جائز نہیں البتہ اگر طالبات کیلئے قرآن مجید یاد کرنے میں دشواری ہو یا یاد کیا ہوا قرآن مجید بھول جانے کا اندیشہ ہو تو ان کیلئے قرآن کے الفاظ روانگی سے پڑھنے کے بجائے رک،رک کے پڑھتی رہیں یا قرآن مجید کو ایک الگ کپڑے سے پکڑ کر کسی پاک صاف آلہ کے ذریعے اوراق پلٹتی رہیں اور زبان ہلائے بغیر دل دل میں پڑتی رہیں تو ان دونوں صورتوں کی اجازت ہے ۔


کما فی الھندیہ(ومنھا)حرمہ مس الصحف لا یجوز لھماوللجنب والمحدث مس المصحف الابغلاف متجاف عنہ کالخریطہ والجلد الغیر المشرز لابما ھومتصل بہ ھوالصحیح ھکذا فی الھدایۃ وعلیہ الفتوی۔ (ح۱ص۳۹)


وفیھا:ولایکرہ للجنب والحائض والنفساء النظر فی المصحف ھکذا فی الجو ھد النیرۃ۔ الخ (ج ۱ ص۳۹)


وفی الدر المختار (و) يحرم (به) أي بالأكبر (وبالأصغر) مس مصحف: أي ما فيه آية كدرهم وجدار، وهل مس نحو التوراة كذلك؟ ظاهر كلامهم لا (إلا بغلاف متجاف) غير مشرز أو بصرة به يفتى، وحل قلبه بعود. (ج۱ص۱۷۳)


وفی الشا میۃ :تحت (قولہ وحل قلبہ بعود)ای تقلیب أوراق المصحف بعود ونحوہ لعدم صدق المس علیہ۔ (ج۱ص۱۷۴)


وفی الھدایۃ: وقال الکر خی ار نی الجھران یسمع نفسہ وادنی تصحیح الحروف لان القراء ۃ فعل اللسان۔ الخ (ج۱ص۱۱۷) واللہ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 31698کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
کیا فرشتے قرآن پڑھ سکتے ہیں؟ 34551 2926 عورت کیلئے ناپاکی میں قرآن مجید کو چھونا اور اس کی تلاوت کرنا 31698 847 سورۃ ملک کی فضیلت کی تحقیق 40960 1013 تبلیغی جماعت اور اننچاس کروڑ کے ثواب کی تحقیق 36681 3403 محض بھول جانے کی خوف سے بچوں کو حفظ نہ کرانا 41595 782 قرآن کے بوسیدہ اوراق کا حکم - مقدس اوراق کو جلانا 34570 1259 حافظہ قرآن کا شادی کے بعد قرآن یاد نہ کرسکنا 27893 583 دوران تلاوت قرآن کریم کی صفحات پرموبائل یا کوئی وزنی چیزرکھنا 39941 1160 تعددازواج سے متعلق قرآن وحدیث کا حکم 38987 596 قرآن کا مستند انگلش ترجمہ کونسا ہے؟ 33524 1162 موبائل میں موجود قرآن کریم کے ساتھ باتھ روم جانا 33912 650 غیرمسلم کو پڑھاناجائزہے؟ 29339 548 بغیر وضو کے قرآن کو غلطی سے چھونے کا کفارہ 6250 486 اوراق مقدسہ کو جلاکردفن کرنے کاحکم 36002 700 روز ایک حدیث و آیت کی ایس ایم ایس سروس 25646 499 قرآنِ کریم گرنے کی صورت میں کتنا فدیہ یا کفارہ دے؟ 7247 666 کیا غیر مسلم کو قرآن پاک دے سکتے ہیں؟ 5976 377 موبائل میں قرآن بلاوضو چھونا اور بیت الخلاء میں اس موبائل کو لیجانا 23680 509 موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟ 3734 376 موبائل میں قرآن پڑھنا - کیا ثواب ملے گا؟ 25226 915 نئی عمارت وغیرہ پر بطورِ تبرک قرآنی کلمات لکھوانا 7155 366 جیب میں رکھے قرآن کریم کے ساتھ بیت الخلاء میں جانا 60481 765 قرآن پڑھتے وقت سرڈھانکنا 60784 443 قرآنی آیات کا ترجمہ یا اسماءِ محترمہ ہونے والے اوراق کا حکم 36460 388 کسی عالم دینِ یا قاریءِ قرآن کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنا 60591 342