(+92) 0317 1118263

قرآن و حدیث کے آداب و احکام

قرآنی آیات کا ترجمہ یا اسماءِ محترمہ ہونے والے اوراق کا حکم

فتوی نمبر :
36460
| تاریخ :
2020-10-26

قرآنی آیات کا ترجمہ یا اسماءِ محترمہ ہونے والے اوراق کا حکم

(۱)مختلف اخبارات والے قرآنی آیات کا ترجمہ اخبار میں شائع کر دیتے ہیں، کئی لوگ اخبار پڑھنے کے بعد اس کو صفائی کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، اور بعد میں یہ کچرے میں ڈال دیتے ہیں، اس مسئلہ کا حل کیا ہے، اور کون ذمہ دار ہے اس کا ، اور کیا یہ گناہ نہیں؟
(۲) کئی لوگوں کے نام کے ساتھ لفظِ محمد استعمال ہوتا ہے، جو کہ ہمارے لیے قابل احترام ہے، جیسے محمد وقار، اس طرح کے نام اخبارات میں اور دیگر کاغذات پر ہوتے ہیں اور یہ بھی آخر کچرے تک پہنچ جاتے ہیں، اس کا گناہ کس پر ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جن اخبارات میں قرآنی آیات کے ترجمے ، یا اسمائے محترمہ ہوں، ان اوراق کو صفائی وغیرہ میں استعمال کرنا، یا کچرے میں پھینکنا گناہ اور بے ادبی ہے، اس لیے جس کے پاس ایسے اخبارات ہوں اس کو چاہیے کہ اخبارات پڑھ کر وہ حصہ جو قرآنی آیات یا اس کے ترجمے یا احادیث مبارکہ پر مشتمل ہو، اس کو کاٹ کر مقدس اوراق کے ڈبہ میں ڈالنے کا اہتمام کریں یا کسی ایسی جگہ دفنائیں جہاں لوگوں کے پاؤں نہ پڑتے ہوں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: الكتب التي لا ينتفع بها يمحى عنها اسم الله وملائكته ورسله ويحرق الباقي ولا بأس بأن تلقى في ماء جار كما هي أو تدفن وهو أحسن كما في الأنبياء. (6/ 422)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله: لاحترامه) أي بسبب ما كتب به من أسماء الله تعالى ونحوها، على أن الحروف في ذاتها لها احترام. (1/ 178)
وفی الفتاوى الهندية: ولو كتب القرآن على الحيطان والجدران بعضهم قالوا: يرجى أن يجوز، وبعضهم كرهوا ذلك مخافة السقوط تحت أقدام الناس، كذا في فتاوى قاضي خان. (5/ 323)
وفی حاشية ابن عابدين: ولو كان فيه اسم الله تعالى أو اسم النبي - عليه الصلاة والسلام - يجوز محوه ليلف فيه شيء ومحو بعض الكتابة بالريق، وقد ورد النهي عن محو اسم الله تعالى بالبصاق، ولم يبين محو كتابة القرآن بالريق هل هو كاسم الله تعالى أو كغيره ط. (6/ 387) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد المنان ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 36460کی تصدیق کریں
0     390
متعلقه فتاوی
( view all )
کیا فرشتے قرآن پڑھ سکتے ہیں؟ 34551 2927 عورت کیلئے ناپاکی میں قرآن مجید کو چھونا اور اس کی تلاوت کرنا 31698 853 سورۃ ملک کی فضیلت کی تحقیق 40960 1015 تبلیغی جماعت اور اننچاس کروڑ کے ثواب کی تحقیق 36681 3408 محض بھول جانے کی خوف سے بچوں کو حفظ نہ کرانا 41595 785 قرآن کے بوسیدہ اوراق کا حکم - مقدس اوراق کو جلانا 34570 1262 حافظہ قرآن کا شادی کے بعد قرآن یاد نہ کرسکنا 27893 584 دوران تلاوت قرآن کریم کی صفحات پرموبائل یا کوئی وزنی چیزرکھنا 39941 1165 تعددازواج سے متعلق قرآن وحدیث کا حکم 38987 598 قرآن کا مستند انگلش ترجمہ کونسا ہے؟ 33524 1164 موبائل میں موجود قرآن کریم کے ساتھ باتھ روم جانا 33912 652 غیرمسلم کو پڑھاناجائزہے؟ 29339 548 بغیر وضو کے قرآن کو غلطی سے چھونے کا کفارہ 6250 488 اوراق مقدسہ کو جلاکردفن کرنے کاحکم 36002 701 روز ایک حدیث و آیت کی ایس ایم ایس سروس 25646 500 قرآنِ کریم گرنے کی صورت میں کتنا فدیہ یا کفارہ دے؟ 7247 668 کیا غیر مسلم کو قرآن پاک دے سکتے ہیں؟ 5976 380 موبائل میں قرآن بلاوضو چھونا اور بیت الخلاء میں اس موبائل کو لیجانا 23680 510 موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟ 3734 377 موبائل میں قرآن پڑھنا - کیا ثواب ملے گا؟ 25226 917 نئی عمارت وغیرہ پر بطورِ تبرک قرآنی کلمات لکھوانا 7155 368 جیب میں رکھے قرآن کریم کے ساتھ بیت الخلاء میں جانا 60481 775 قرآن پڑھتے وقت سرڈھانکنا 60784 446 قرآنی آیات کا ترجمہ یا اسماءِ محترمہ ہونے والے اوراق کا حکم 36460 390 کسی عالم دینِ یا قاریءِ قرآن کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنا 60591 345