خلع

شوہر کے وکیل کا خلع کے پیپر پر دستخط کرنے سے کیا خلع ہوجاتی ہے؟

فتوی نمبر :
90344
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / خلع

شوہر کے وکیل کا خلع کے پیپر پر دستخط کرنے سے کیا خلع ہوجاتی ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ: کچھ گھریلو وجوہات کی وجہ سے میرے گھر والوں نے میرے شوہر کے خلاف خلع کا کیس کیا ، اگر چہ میں نہیں چاہتی تھی کہ: ہمارا گھر خراب ہو ، لیکن حالات ایسے بنے کہ: میں نے بھی خلع کے کاغذات پر دستخط کردئیے ، اور میرے شوہر چونکہ بیرون ملک میں تھے ، تو اس نے اپنے بھائی کو مختار بنایا تھا ، اور اس کے بھائی نے میرے شوہر کی اجازت سے خلع کے کاغذات پر دستخط کردئیے ، تو اب معلوم کرنا ہے کہ: اس خلع سے ہمارا نکاح ختم ہوچکا یا برقرار ہے؟ اور اگر ختم ہوا ہے اور ہم اپنا گھر بنانا چاہیں تو اسکا کیا حکم ہے اور کیا طریقہ ہے ؟جو بھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقود مالیہ کی طرح ایک عقد ہے جس کے لیے فریقین کی رضامندی ضروری ہے اور اگر فریقین نے خود یا ان کی اجازت سے ان کے وکیل نے خلع کے کاغذات پر برضامندی دستخط کردئیے، تو ایسا خلع شرعا معتبر ہوتا ہے، جس کے بعد عورت پر ایک طلاق بائن واقع ہوجاتی ہے ۔
لہذا صورت مسئولہ میں مذکور خلع کے کاغذات پر سائلہ کے شوہر کی جانب سے اس کے بھائی نے اس کا وکیل بن کر دستخط کرکے رضا مندی کا اظہار کر لیا ہو ، (جیسا کہ سوال میں مذکور ہے ) تو یہ خلع شرعا بھی معتبر ہوکر اس کی وجہ سے سائلہ پر ایک طلاق بائن واقع ہو کر دونوں میاں بیوی کا نکاح ختم ہوچکا ہے ،البتہ اگر اب یہ دونوں باہمی رضامندی سے دوبارہ ایک ساتھ رہنا چاہیں، اور شوہر نے اس خلع سے قبل یا بعد میں اسے مزید کوئی طلاق نہ دی ہو، تو اس کے لیے باضابطہ گواہوں کی موجود گی میں ،نئے حق مہر کے ساتھ ،دوبارہ نکاح کرنا لازم ہوگا تاہم دوبارہ نکاح کرنے کی صورت میں آئندہ کے لیے شوہر کو صرف دو طلاقوں کا اختیار ہوگا ، اس لیے طلاق کے معاملے میں خوب احتیاط کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في احكام القرأن للجصاص: (قال اصحابنا لايجوز خلعها الا برضى الزوجين فقال اصحابنا ليس للحكمين ان يفرقا الا برضا الزوجين لان الحاكم لا يملك ذلك (ج:٣ ، ص: ٤٥٣، مط: ادارة القران )
وفي الدرالمختار: ( و ) حكمه أن ( الواقع به ) ولو بلا مال ( وبالطلاق ) الصريح ( على مال طلاق بائن )اھ (باب الخلع،ج:٣،ص: ٤٤٤،مط:سعيد)
وفي بحر الرائق: ( الواقع به وبالطلاق على مال طلاق بائن ) أي بالخلع الشرعي أما الخلع فلقوله( فقوله ) عليه الصلاة والسلام الخلع تطليقة بائنة ولأنه يحتمل الطلاق حتى صار من الكنايات والواقع بالكناية بائن اھ (باب الخلع، ج:٤،ص: ٧٧،مط: دار الكتب )
وفي البدائع: فالحكم الأصلي لما دون الثلاث من الواحدة البائنة والثنتين البائنتين هو نقصان عدد الطلاق وزوال الملك أيضا حتى لا يحل له وطؤها إلا بنكاح جديد ولا يصح ظهاره وإيلاؤه ولا يجري اللعان بينهما ولا يجري التوارث ولا يحرم حرمة غليظة حتى يجوز له نكاحها من غير أن تتزوج بزوج آخر لأن ما دون الثلاثة وإن كان بائنا فإنه يوجب زوال الملك لا زوال حل المحلية اھ (فصل في حكم الطلاق البائن ،ج:٣،ص: ١٨٧،مط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90344کی تصدیق کریں
0     184
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات