خلع

خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

فتوی نمبر :
73617
| تاریخ :
2024-06-03
معاملات / احکام طلاق / خلع

خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

السلام علیکم!میرانام شعیب ولد ریاض احمد ہے ، میری شادی 2015 ،31 دسمبر کو مریم بنت محمد سعید سے ہوئی ، اور ہمارے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے ، مگر شروع دن سے ہی مریم بنت سعید نے کہا کہ میں شعیب ولد ریاض کے ساتھ نہیں رہ سکتی ،کئی بار صلح صفائی کروانے کے باوجود بھی مریم کا میرے ساتھ (شعیب ولد ریاض )اور میرا (مریم بنت محمد سعید )کے ساتھ رہنا مشکل ہے ، مسئلہ یہ ہےکہ حق مہر میں شعیب ولد ریاض احمد نے مریم بنت محمد سعید کو ایک تولہ سونا (بصورت زیور)ادا کر دیاتھا ، اور منہ دکھائی میں میں نے مریم بنت محمد سعید کو مبلغ 25000 ہزار روپے سونے کی چین دی تھی ، منگنی پر ½ تولہ کی انگوٹھی مریم بنت محمد سعید کو دی تھی ،مریم بنت محمد سعید نے بھی کئی بار علیحدگی (خلع)کا کہا ہے ، اور حاضر مجمع کے سامنے کہا ہے ، میں شعیب ولد ریاض بھی مریم بنت سعید سے خلع لینا چاہتا ہوں ، رہنمائی فرمائیں کہ کیا میں اپنا تمام زیور جو میں نے حق مہر کے علاوہ دیا تھا وہ واپس لے سکتا ہو ں یا نہیں ؟ لہذا اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولاًتو سائل اور اسکی بیوی کو چاہیئے کہ طلاق اور خلع کے ذریعے علیحدگی اختیار کر نے کے بجائے چھوٹی موٹی معمولی باتوں کو نظر انداز کر کے گھر بسانے کی کوشش کریں ، لیکن اگر باوجود کوشش کے نباہ ممکن نہ ہو اور دونوں میاں بیوی حدوداللہ کی رعایت رکھتے ہوئے اس رشتے کو بر قرار نہیں رکھ سکتے ہوں تو ایسی صورت میں طلاق یا خلع کے ذریعے علیحدگی حاصل کی جاسکتی ہے ، جبکہ غلطی اور کمی کوتاہی اگر سائل کی طرف سے ہو رہی ہو تو ایسی صورت میں سائل کے لئے طلاق یا خلع کے عوض بیوی سے کسی قسم کا کوئی مال وغیرہ لینا درست نہیں ،جس سے اجتناب لازم ہے ، البتہ اس رشتے کو ختم کرنے میں غلطی اور کمی کوتاہی سائل کی بیوی کی ہو تو ایسی صورت میں سائل بیوی سے بدل خلع "کے طور پر حق مہر میں دیے گئے سونے کے علاوہ مزید سونے کا بھی مطالبہ کر سکتا ہے ، تاہم اس صورت میں حق مہر کے علاوہ اضافی کچھ لینا مناسب نہیں، اس لئے سائل کو مہر کی وصولی کے علاوہ مزید کچھ لینے کے مطالبات سے اجتناب کر نا بہتر ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی المبسوط: ثم الأصل في الخلع أن النشوز إذا كان من الزوج، فلا يحل له أن يأخذ منها شيئا بإزاء الطلاق لقوله تعالى {وإن أردتم استبدال زوج مكان زوج} [النساء: 20] إلى أن قال: {فلا تأخذوا منه شيئا} [النساء: 20]، وإن كان ‌النشوز ‌من ‌قبلها، فله أن يأخذ منها بالخلع مقدار ما ساق إليها من الصداق لقوله تعالى {، فلا جناح عليهما فيما افتدت به} [البقرة: 229]، ولو أراد أن يأخذ منها زيادة على ما ساق إليها، فذلك مكروه في رواية الطلاق، وفي الجامع الصغير يقول: لا بأس بذلك ( باب الخلع، ج 6، ص 183، ط : مطبة السعصادة، مصر)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73617کی تصدیق کریں
1     1853
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات