خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

فتوی نمبر :
68552
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

ترجمہ :اگر عدالت عورت کو خلع دیتی ہے مرد کی موجودگی میں عورت کا کہنا ہے کہ نہ یہ وسائل پورے کرسکتا ہے ،نہ ازدواجی زندگی کے احکام پورے کرسکتا ہے ،اور جیسے غیر مردوں کو لانا ،اور مار پیٹ کرنا ،تو اس وجہ سے عورت کو عدالت خلع دے دیتی ہے لیکن مرد کچھ نہیں بولتا ،تو کیا ایسی صورت میں خلع ہو گئی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو تو شوہر کا بیوی کے حقوق وغیرہ کی ادائیگی نہ کرنا،اور بلاوجہ مار پیٹ کرنا ،اور غیر مردوں کوگھر میں لانا ، شرعاً ناجائز اور حرام عمل ہے جس سے اجتناب لازم ہے ،
البتہ جہاں تک مذکور اعذار کی بناء پر خلع لینے کا تعلق ہے ،تو واضح ہو کہ خلع کے متحقق ہونے کیلئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے ،جو عموماً یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری میں مفقود ہوتا ہے ،لہذا اگر مذکور عورت نے عدالت سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کی ہو ،جس پر اس کے شوہر نے دستخط کرکے رضامندی کا اظہار نہ کیا ہو تو شرعاً یہ خلع معتبر نہیں بلکہ دونوں کا نکاح حسب سابق برقرار ہے ،تاہم اگر شوہر بیوی کے حقوق کی ادائیگی نہ کرتا ہو تو خاندان کے با اثر افراد کے ذریعے اسے طلاق پر آمادہ کیا جاسکتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الشامیۃ : (قوله: و شرطه كالطلاق) و هو أهلية الزوج و كون المرأة محلا للطلاق منجزا، أو معلقا على الملك و أما ركنه فهو كما في البدائع: إذا كان بعوض الإيجاب و القبول لأنه عقد على الطلاق بعوض، فلا تقع الفرقة، و لا يستحق العوض بدون القبول،اھ(3/441)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68552کی تصدیق کریں
0     2367
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات